خبر نمبر 1
نوازشریف کوسازش کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا گیا،جعلی مقدمہ بناکر سزا دی گئی ، سازش کرنے والے کردار قوم کے سامنے ہیں ، سابق وزیراعظم شہباز شریف لاہور کے کارکنوں سے خطاب ، نوازشریف ایک بار پھر پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنے آ رہے ہیں ۔ نوازشریف انتقام لینے نہیں عوام کے دکھ دور کرنے آ رہے ہیں ۔ نوازشریف نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ، ان کے دور اقتدار میں مہنگائی نام کی کوئی چیز نہیں تھی ۔ پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنا نوازشریف کا جرم تھا نوازشریف 21اکتوبر کو واپس آرہے ہیں ۔ عوام سے مینار پاکستان جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل ،
خبر نمبر 2
ملک سے باہر بیٹھے بھگوڑے یوٹیوبر کے راءسے رابطوں کا انکشاف، بھگوڑے یوٹیوبر کی روہت شرما سےخفیہ بات چیت سوشل میڈیا پر وائرل ، وائرل آڈیو میں بھگوڑے یوٹیوبر کو روہت شرما سے بات چیت کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ، مبینہ آڈیو میں روہت شرما بھگوڑے یوٹیوبر کو لندن میں را کے پیٹ لا سے مل کر آئی ایس ائی کو بدنام کرنے کا کہتا ہے ، کال ثابت کرتی ہے کہ بھگوڑ ا یوٹیوبر بھارتی را کے ساتھ رابطے میں ہے ۔ بھگوڑا یوٹیوبر بھارتی راء سے اپنے کیسز کے لیے بطور سیکورٹی پیسوں کا ذکر بھی کرتا ہے ۔
خبر نمبر 3
پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی پیدا کیا ، رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن کا پشاور میں خطاب ، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نہیں ، سوشل میڈیا دہشتگرد تھے ، پاکستانی کلچر کی پہچان ادب و احترام ہے سوشل میڈیا پر پاکستان کا غلط چہرہ سامنے لانے کی کوشش کی گئی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی بھی پیٹھ دکھا کر نہیں بھاگی۔ پیپلزپارٹی نہیں دیگر جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں ،
خبر نمبر 4
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور کے الیکٹرک میں اربوں روپے کی واجبات کی عدم ادائیگی کا کیس ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کراچی کو اندھیرے میں ڈبونے کے سیاسی اثرات ہونگے ، کے ایم سی مفت بجلی نہیں لے سکتی، بہتر ہے دونوں ادارے آپس میں تصفیہ کر لیں ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
خبر نمبر 5
کپتان بابر اعظم کو بھارت میں خصوصی پروٹوکول، نجی طیارے کے ذریعے احمد آباد لایا گیا۔ بھارتی کپتان روہت شرما کے ہمراہ بابر اعظم کی پریس کانفرنس ، روہت شرما بولے کپ جیتنے کے لیے جو کرنا پڑا کر گزریں گے ۔ بابر اعظم بولے وہ ٹیم کے شاندار استقبال پر حیران رہ گئے ۔ میگا ایونٹ میں 100فیصد دینے کی کوشش کریں گے ۔
خبرنمبر 6
آئی سی سی کی نئی ون ڈے ریکنگ جاری ، کپتان بابرا عظم بیٹرز میں پہلے نمبر پر براجمان، امام الحق ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے ۔ فخر زمان کی بھی ایک درجہ تنزلی ،
خبر نمبر 7
پشاور میں حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف ایکشن جاری ، ہزاروں امریکی ڈالرز، برطانوی پائونڈز سمیت غیر ملکی کرنسی کی بڑی تعداد پکڑ لی ۔ ملزمان سے پچاس لاکھ سے زائد پاکستانی کرنسی بھی برآمد،
خبر نمبر 8
بھارت وادی کشمیر کے قدرتی ذخائر لوٹنے لگا، مقبوضہ کشمیر کے 6 ملین ٹن لیتھیئم ذخائر فروخت کرنےکا فیصلہ ، بی جے پی آئندہ ماہ سے قبل مقبوضہ کشمیر کے زیادہ تر معدنی ذخائر بیچنے کی خواہاں، ذخائر کی لوٹ مار کے لیے مقامی آبادی کو دربدر کرنے پر تشویش ، ماحولیاتی ماہرین نے کشمیر کے ماحول کو نقصان کا خدشہ ظاہر کر دیا،


