خبر نمبر 1

10ٹیمیں ، 10شہر ، 1ٹرافی ، کرکٹ ورلڈ کپ میلا کل سے بھارت میں سجے گا۔ پہلا مقابلہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا، ورلڈ کپ کی 10ٹیموں کے کپتان احمد آباد میں موجود، کیپٹنز ڈے میں بابر اور شرما کی ایک ساتھ انٹری ، بابر اعظم نے کہا پاکستانی فینز بھی بھارت آ سکتے تو اور اچھا ہوتا۔ روہت شرما نے کہا ٹف ٹورنامنٹ ہوگا انجوائے کریں گے ۔ کمنز نے کہا جیت کا تسلسل جاری رکھنے کی کوشش کریں گے ۔ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے کپتان میں کارکردگی دکھانے کا پرعزم ،

خبر نمبر 2

پچھلے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو جس طرح کامیاب قرار دیا گیااس پر آپ کیا کہیں گے صحافی کے سوال پر بھارتی کپتان روہت شرما گڑ بڑا گئے ، کیا سوال ہے یار، میں کیا جواب دوں ، روہت شرما کے انداز پر لوگ بھی ہنس پڑے ، بیشتر سوال بابرا عظم اور روہت شرما سے کیے گئے ، ایک موقع پر جنوبی افریقی کپتان سوتے ہوئے نظر آئے ۔

خبر نمبر 3

کوئی نجی بینک دیوالیہ ہو جائے ، ڈوب جائے یا ناکام ہو جائے تو صرف 5لاکھ تک کی رقم کو قانونی تحفظ حاصل ہے ۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا قائمہ کمیٹی میں انکشاف، 5لاکھ رقم والے کھاتے داروں کی شرح 94فیصد ہے ۔ صرف 6فیصد کا بینک بیلنس 5لاکھ سے زیادہ ہے ۔ نجی بینک دیوالیہ ہونے پر صرف 5لاکھ والوں کو پیسے ملیں گے ۔ 5لاکھ روپے تک کے اکائونٹ ہولڈرز کو ادائیگی کی جا سکتی ہے ۔

خبرنمبر 4

پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن 90روز میں الیکشن نہ کروا کر آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے ، الیکشن کمیشن کے پاس اب حلقہ بندی کا بہانہ نہیں الیکشن کمیشن فوری طور پر تاریخ کا اعلان کرے ، الیکشن کے انعقاد کی تاریخ کے اعلان میں تاخیر سیاسی عدم استحکام اور معاشی غیر یقینی پیدا کررہا ہے ۔

خبر نمبر 5

محکمہ ایکسائز کی مردان میں کارروائی ، گاڑی سے 14مجسمے برآمد، 2 ملزم گرفتار، نوادرات پنجاب اسمگل کیے جا رہے تھے ۔

خبر نمبر 6

ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی موبائل فون پر گیم کھیلنے کا شوقین ، 23فیصد نے موبائل فون پر باقاعدگی سے گیم کا بتایا ، 76فیصد کا انکار، کہا موبائل فون پر گیم نہیں کھیلتے تو مزہ نہیں آتا، گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کر دیا۔ سروے میں 800سے زائد افراد نے حصہ لیا۔

خبر نمبر 7

کیمسٹری کا نوبیل انعام امریکا ، فرانس اور روسی ماہر کے نام ، انعام امریکا میں کی جانے والی کوائنٹم ڈاٹس کی دریافت پر تحقیق پر دیا گیا۔ کوانٹم لائٹس، اسکرینوں ، کینسر سرجری میں استعمال ہوتی ہیں ۔

خبر نمبر 8

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی پاکستانی ٹیم کے لیے نیک تمنائیں ، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے قوم ٹیم کے ساتھ ہے ۔امید ہے کہ ٹیم ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔ توقع ہے ٹیم ورلڈ کپ جیت کر واپس آئیں گے ۔