خبر نمبر 1
9مئی کا مقصد فوج پر دباؤ ڈال کر آرمی چیف عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا، پی ٹی آئی کا صورتحال کے ذمے دار چیئرمین ہیں ، تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی پارٹی چیئرمین کے خلاف چارج شیٹ ، 9مئی کے واقعات کا منصوبہ تحریک انصاف کی زیر صدارت زمان پارک میں بنایا گیا تھا ۔ چیئرمین نے فوج سے ٹکرائو کی پالیسی کے قائد تھے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کا کہا ، حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایات خود چیئرمین پی ٹی آئی نے دیں ، عثمان ڈار نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے خود کو گرفتاری سے بچانے کے لیے کارکنوں کی ذہن سازی کی ۔ کارکنوں کو انسانی ڈھا ل کے طور پر استعمال کیا گیا۔ عثمان ڈار کا کہناتھا کہ لانگ مارچ جنرل عاصم منیر کا تقرر رکوانے کے لیے تھا۔ عثمان ڈار نے سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کر دیا۔
خبر نمبر 2
استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ورکرکنونشنز ، سیاسی رابطے شروع کر چکے ، استحکام پاکستان پارٹی نے عوام دوست سیاست کا آغاز کیا ، مافیاز ملکی معیشت کے لیے خطرہ ہیں ۔
خبر نمبر 3
ایم کیو ایم کے سربراہ خالد صدیقی نے کہا ہے کہ لوٹنے والے پریشان ہیں کہ کراچی کے وارث آ گئے ، ہم کراچی واپس لیں گے اور دشمنوں کی نیندیں اڑائیں گے ۔
خبر نمبر 4
لاہور میں باپ کے نہر میں گرائے گئے 3بچوں کی لاشیں مل گئیں ، ایک بچے کی تلاش جاری ، ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود کا مقتولین کے گھر حادثے کی جگہ کا دورہ ، والدہ کو انصاف کی یقین دہانی کروا دی ، اتوار کے روز چاروں بچوں کو باپ نے تصویر لینے کے بہانے کھڑا کر کے نہر میں دھکا دے دیاتھا۔ ملزم باپ پولیس حراست میں اعتراف جرم کر چکا ۔
خبر نمبر 5
ایل این جی لینے کے لیے موصول بولیاں کھل گئیں ، 7تا8دسمبر کے لیے 15.97ڈالر کی بولی ملی ، 13تا14دسمبر کے لیے 19.39ڈالر کی بولی ملی ، ایل این جی بورڈ بولیاں منظور یا مسترد کرے گا،


