خبر نمبر 1
21اکتوبر پاکستان کی ترقی و خوشحالی پر مہر لگنے کا دن ثابت ہوگا، پاکستان کو مسیحا کی ضرورت ہے جو ملکی معیشت کو صحیح ڈگر پر ڈالے ، عوام کے فوری ریلیف کے لیے اقدامات ہونے چاہئیں ، لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا ہے اور رہے گا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا خطاب
خبر نمبر2
چمن کراسنگ پر افغان سپاہیوں کی فائرنگ ، پاکستانی شہری شہید، بارہ سالہ بچہ ، ایک بچہ زخمی بھی ہوا، پاکستانی فورسز نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا، معصوم افراد کی موجودگی میں جوابی فائرنگ نہیں کی ۔ آئی ایس پی آر
خبرنمبر 3
انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کا پہلے میچ سے باہر ہونے کا امکان ، انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف نہیں کھیل سکیں گے ۔ بین اسٹوکس ورلڈ کپ 2019کے فائنل میں مین آف دی میچ تھے ۔


