خبر نمبر 1
الیکشن مہم شروع، پی پی اور جے یو آئی کے تندوتیز بیانات ، جے یو آئی کے عبدالغفور حیدری کا پی پی کو ٹھنڈا کر کے کھانے کا مشورہ ، گرم کھانے سے منہ جل جائے گا، پی پی نے جو پیکج لیا تھا وہ ختم ہو گیا۔ غصہ ہم پر اتار رہے ہیں ۔ اچھے موسم میں الیکشن سے پی پی کو بھی اچھا نتیجہ ملے گا، فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کا انتخاب کے مطالبے پر تلملانا سوالیہ نشان ہے ، پیپلزپارٹی کسی اور کے کہنے پر دھرنے شروع اور ختم نہیں کرتی ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری عوام کی طاقت سے وزیراعظم منتخب ہونگے ،
خبر نمبر 2
پاکستان مہمان ، حیدرآباد میزبان ، پاکستان کے دو ابتدائی میچ حیدرآباد میں ہوں گے جس کے تمام میچز کے ٹکٹ بک گئے ، حیدرآباد والے بابراعظم کی بیٹنگ دیکھنے کو بے تاب ، پاکستان کی بھارت آمد کو خوش آئند کہا جارہا ہے ۔ حیدرآبادی بریانی نے پاکستانی کھلاڑیوں کے دل ہی جیت لیے ۔
خبر نمبر 3
پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلے گی، چیمپئن کپتان یونس خان کی پیشگوئی ، پاک بھارت فائنل آیا تو مزا آ جائےگا۔ باسط علی بولے کپتان کو حکمت عملی بدل کر دلیرانہ فیصلے لینا ہوں گے ، کامران اکمل کی شرارت نے پورے پینل کے قہقہے لگوا دیے ۔


