خبر نمبر 1

ختم ہوا شائقین کا انتظار، اب ہوگا کرکٹ ایکشن لگاتار، 10ٹیمیں ، 10میدان اور 1ٹرافی ، دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ آج سے شروع ہوگا۔ افتتاحی میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کا 5،5فتوحات کے ساتھ ورلڈ کپ ریکارڈ برابر ، پاکستان اپنے پہلے میچ میں کل نیدرلینڈز کے مدمقابل ہوگا۔ گوگل کا اپنے ڈوڈل کے ذریعے ورلڈ کپ کا خیر مقدم ،

خبر نمبر 2

پرفارم نہ کرنے پر نائب کپتان شاداب خان کو ڈراپ کرنے کی تجویز، کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے ہر لمحہ پرجوش کا دھماکے دار آغاز، چیمپیئن کپتان یونس خان کی ٹیم میں شاداب خان شامل نہیں ، باسط علی نے بھی کہا کہ نائب کپتان کو ہٹانا بڑی بات نہیں ۔ کامران اکمل کہتے ہیں ماضی میں پرفارم نہ کرنے پر کپتان کو ڈراپ کیا گیا، مصطفی چوہدری نے چاہت فتح کے روپ میں قہقہے بکھیرے ۔

خبر نمبر 3

سردیوں میں صرف 8گھنٹے گیس ملے گی، 3گھنٹے صبح ، 2گھنٹے دوپہر ،3گھنٹے رات گیس آئے گی ، وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ ملک میں اتنی گیس نہیں کہ 24گھنٹے فراہم کریں ، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا، اب تک 16ارب ریکور کر چکے، محمد علی ،

خبر نمبر4

آزاد کشمیر میں بجلی بلوں میں ٹیکسز اور دیگر مسائل کیخلاف ہڑتال ، مختلف نجی تعلیمی ادارے بند، ٹرانسپورٹ سروس متاثر، ٹریفک معمول سے کم ، مظاہرین نے آزاد کشمیر کو مختلف شہروں سے ملانے والی سڑک کو بند کر دیا ۔ آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی کا تدریسی عمل معطل ، ٹیسٹ بھی موخر کر دئیے ۔
خبر نمبر 5

پنجاب میں چینی کی قیمت صوبائی حکومت طے کریگی، لاہور ہائیکورٹ میں محفوظ فیصلہ سنا دیا، مختصر فیصلے میں کہا پنجاب کی حد تک پرائس ایکٹ 1977 کالعدم قراردیا جاتا ہے ، شوگر ملز نے وفاق کی جانب سے قیمتوں کانوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔

خبر نمبر 6

انٹر بینک میں ڈالر 1.18روپے سستا، 283.50روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے سستا، 284روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔

خبر نمبر 7

بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ، تیل میں قیمت میں 5فیصد کی نمایاں کمی ، لندن برینٹ آئل 86.44، ویسٹ ٹیکساس خام تیل 84.71ڈالر پر آ گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ستمبر میں امریکا اور چین میں تیل کی طلب میں نمایاں کمی دیکھی گئی سرمایہ کار محتاط ہو گئے ہیں ۔

خبر نمبر 8

چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں تحفظ فراہم کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کردیا، جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جو کچھ عدالت کر سکتی ہے میں اس پر آرڈر کردوں گا۔ وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دئیے چیئرمین پی ٹی آئی کو جس سیل میں رکھا گیا ہے اس میں نماز کی بھی مناسب جگہ نہیں ، انہیں گھر کا کھانا بھی فراہم کرنے کی اجازت دی جائے ۔ سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ۔

خبر نمبر9

بیٹے نے سیاست چھوڑی ہے میں نے نہیں، عثمان ڈار کی والدہ میدان میں آ گئیں ، کہتی ہیں خواجہ آصف نے گن پوائنٹ پر عثمان ڈار سے مقاصد حاصل کر لیے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہوں ۔ خواجہ آصف کا مقابلہ کروں گی، عثمان ڈار کا انٹرویو نئی بوتل میں پرانا مشروب ہے ، پی ٹی آئی ، عثمان ڈار کے گھر پر پولیس ، چھاپے ، خواتین سے بدسلوکی قوم دیکھ چکی ، تشدد جبر کے آثار عثمان ڈار کی کانپتی آواز سے واضح ہیں ۔

خبر نمبر 10

اس ملک کے مسائل کا حل الیکشن ہے ، پی پی رہنما نیئر بخاری کہتے ہیں جنوری کا آخری ہفتہ گول مول باتیں ہیں۔ انتخابات کی تاریخ دی جائے ۔ کوئی معیشت کا جواز پیدا کررہا ہے تو کوئی موسم کا ، آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ معیشت خراب ہو تو الیکشن نہیں ہو سکتے کسی بھی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے ۔

خبر نمبر 11

آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور محکمہ خوراک میں کرپشن کا کیس، سندھ ہائی کورٹ نے مکیش کمار چاولا اور دیگرکی ضمانت میں توسیع کر دی ، نیب تفتیشی افسر سے مزید انکوائریوں کی تفصیلات کل تک طلب ، جسٹس کے کے آغا نے استفسار کیا کہ جب اسمبلیاں بحال تھیں تو کارروائی کیوں نہیں کی ؟ بادی النظر میں یہ کارروائیاں بد نیتی پر مبنی لگتی ہیں ۔ عام تاثر یہی ہے نیب میں سیاسی بنیادوں پر کارروائیاں ہوتی ہیں ، جلد پیشرفت رپورٹ دیں تاکہ نیب بدنام نہ ہو۔

خبر نمبر 12

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن ، انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا، ہلاک دہشتگرد ہیبت سی ٹی ڈی کو 10مقدمات میں مطلوب تھا۔ دہشتگرد کے سر کی قیمت 60لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی ۔

خبر نمبر 13

چمن بارڈر پر دو شہریوں کی شہادت پر پاکستان کا سخت ردعمل ، افغان حکومت سے مجرم کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ ، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز نے صبر سے کام لیا، صبر نہ کرتے تو مسافر زد میں آ جاتے ۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے میں 26دن باقی ، 31اکتوبر تک پاکستان نہ چھوڑا تو گرفتار یا ملک بدر کیا جائے گا۔

خبر نمبر 14

لاہور کے علاقے گلبرگ میں غیرملکی نوجوان نے مبینہ طور پر عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگادی ، جونسے کیوک کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

خبر نمبر 15

لاہور ہائیکورٹ کا گھروں میں گاڑیاں دھونے پر 3ہزار روپے جرمانے کرنے کا حکم ، گاڑیاں غلط پارک کرنے پر 5ہزار روپے ہوگا، عدالت نے ریمارکس دئیے ملک میں پانی کا ایشو انتہائی سنجیدہ ہوتا جارہا ہے شہر میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر اظہار ناراضی ، کہا سموگ کا سیزن شروع ہو چکا ہے نگران حکومت کو ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں پتا نہیں اتنی جلد کیا تھی ۔

خبر نمبر 16

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز ، پولیو مہم میں 4کروڑ 41لاکھ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف،

خبر نمبر 17

بنوں میں 6سال کی عافیہ کو ایک دن کا ڈی پی او بنا دیا گیا، عافیہ جلیل نے ڈی پی او بنوں سے پولیس وردی میں ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی ۔ ڈی پی او افتخار شاہ نے بچی کو آفس بلایا اور اپنی کرسی پر بھی بٹھایا ، عافیہ جلیل نے ڈی پی او کا چارج سنبھالا افسران سے خطاب کیا۔

خبر نمبر 18

مقبوضہ وادی میں بھارت دہشت گردی جاری ، ضلع کلگام میں مزید دو کشمریویں کو شہید کر دیا گیا۔ رواں ماہ اب تک 4کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ۔

خبر نمبر 19

بھارت میں انتہا پسندوں کی مسلم دشمنی عروج پر ، طالب علموں کو نماز کی ادائیگی کا طریقہ بتانے پر پروفیسر پر وحشیانہ تشدد، پروفیسر مودی کی یونیورسٹی گجرات میں مختلف مذاہب کے بارے میں لیکچر دیتے ہیں۔

خبر نمبر 20

ایران میں پولیس کے مبینہ تشدد سے 16سال کی طالبہ کومہ میں چلی گئی ، انسانی حقوق کی تنظیم کا دعویٰ ہے حجاب نہ کرنے پر پولیس نے لڑکی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا ، طالبہ زیر زمین چلنے والی ٹرین میں سفر کررہی تھی ۔ میٹرو ٹرین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ لو بلڈ پریشر کی وجہ سے بے ہوش ہوئی ۔

خبر نمبر 21

بھارتی ریاست سکم میں کلائوڈ برسٹ ، 14افراد ہلاک 22زخمی ، سیلاب کے باعث 23فوجی سمیت 102افراد لاپتا ہیں ۔ راستے میں آنے والی ہر شے کو آبی ریلے بہا کر لے گئے ۔

خبرنمبر 22

امریکا کی ریاست اوریگن میں طیارہ گھر پر گر کر تباہ ، 2افراد ہلاک ہو گئے ۔ حکام کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

خبرنمبر 23

سڈنی میں الیکٹرک بائیک کی بیٹری چارجنگ کے دوران پھٹ گئی ، دھماکا ہاسٹل کے کمرے میں ہوا، پولیس حکام کے مطابق نوجوان معمولی زخمی ہوا۔

خبر نمبر 24

امریکا اور روس میں وارننگ سسٹم کی ٹیسٹنگ سے موبائل فون بج اٹھے ۔ لاکھوں لوگوں کو ٹیسٹ میسچز بھیجے گئے ، جو ٹی وی پر بھی چلائے گئے ۔

خبر نمبر 25

تعلیم ، تربیت اور شفقت دینے والی عظیم شخصیت ، اچھے استاد پوری زندگی یاد رہتے ہیں۔ دنیا بھر میں آج یوم اساتذہ منایا جارہا ہے ۔ مقصد اساتذہ کی خدمات اور ان کا اعتراف ہے ۔

خبر نمبر 26

نمیرا سلیم کی خلا میں روانگی سے قبل تربیتی سیشن میں شرکت، پہلی پاکستانی خلا باز نمیرا سلیم کی اسپیس میں روانگی شیڈول ، نمیرا سلیم قطب شمالی پر سبز ہلالی پرچم لہرا چکیں ، گڈلک نمیرا سلیم ، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا ٹوئٹ،

خبر نمبر 27

سعودی عرب فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کا خواہش مند، سعودی عرب 2034میں فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے بولی لگائے گا۔ سعودی فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ہم ورلڈ کلاس عالمی کپ کرا سکتے ہیں ، کئی انٹرنیشنل سٹار سعودی لیگ میں کھیل رہے ہیں۔