خبر نمبر 1
کرکٹ کے سب سے بڑے سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے پہلے مقابلے کے ٹکٹ مکمل فروخت نہ ہو سکے ، بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں 1لاکھ 3ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے گرائونڈ بھرنے کیلئے بی جے پی کی حکمت عملی ، آفیشلز کی شائقین کو لبھانے کیلئے ٹکٹ کے ساتھ چائے ، لنچ کے فری واوچرز بھی دے رہے ہیں۔
خبر نمبر 2
گواسکر کہتے ہیں پاک بھارت میچ اتنی ہی اہمیت کا حامل ہے جتنا ورلڈ کپ جیتنا ، پاک بھارت میچ ٹورنامنٹ کا سب سے اہم ایونٹ ہے ، عام فینز پاک بھارت مقابلے کیلئے بہت پرجوش ہوتے ہیں، عام آدمی سے پوچھیں گے تو کہے گا پاکستان کیخلاف جیتنا ضروری ہے ۔
خبر نمبر 3
ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، جہلم ، چکوال میں کریک ڈائون ، فیصل آباد میں مزید 57بجلی چور پکڑے گئے ، 58لاکھ 96ہزار روپے کے جرمانے عائد، سرگودھا میں بجلی چوری میں ملوث 806افراد کے خلاف مقدمہ درج، ملتان میں بھی میپکو کی کارروائی 106بجلی چور گرفتار کر لیے گئے ۔ 67مقدمات درج ، بجلی چوروں پر 51لاکھ روپے کا جرمانہ ۔
خبر نمبر 4
لاپتا افراد کے مقدمات، جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ، ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ جنجوعہ نے درخواست دائر کی ۔ کہا کہ لاپتا افراد کیس کی سماعت کئی سال سے مقررنہیں ہو سکی ۔ انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر مقدمہ آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ۔
خبر نمبر 5
پاکستانیوں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کرنے کا کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے یکم نومبر تک وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ عدالتی فیصلے پر عمل نہ ہونے پر سندھ ہائی کورٹ برہم ، عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہوا تو سیکرٹری آئی ٹی کو بلائیں گے ۔ عدالت نے 20اپریل 2021کو آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سمیت تمام فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
خبر نمبر 6
نگران وزیرا علیٰ سندھ کی زیر صدارت خصوصی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان ، کچے کے علاقوں میں آپریشن ، غیر قانونی تارکین وطن سمیت دیگر امور پر اہم فیصلے متوقع، ڈالر اسگلنگ ، غیرقانونی کرنسی کے کاروبار کے خلاف کریک ڈائون مدارس کی رجسٹریشن کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی اور عسکری اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے ۔
خبر نمبر 7
آئی جی خیبرپختوانخوا اختر حیات خان نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والے خود کش حملوں میں 75فیصد خود کش حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے تھا، بھتے کی کالز میں افغان سمز استعمال کی جاتی ہیں ۔
خبر نمبر 8
6ستمبر کو الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں آگاہ کر دیا گیا تھا کہ آرٹیکل 48کی شق 5کے تحت آئین نے صدر کو اختیار دیا کہ وہ قوی اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90دنوں میں انتخابات کا اعلان کریں ۔ چیئرمین پی ٹی ائی کا صدر عارف علوی سے مایوسی کے اظہار پر صدر عارف علوی کا ردعمل، صدر علوی چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں تاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کے عمل میں حصہ لینے کا موقع ملے ، صدر پاکستان کے 6ستمبر کو چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن کو پہلے ہی یہ آگاہ کیا جا چکا تھا۔ اس خط میں صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ قومی اسمبلی کے لیے عام انتخابات 6نومبر کو ہونے چاہیں ، صدر چاہتے ہیں کہ جمہوری عمل جاری رہے اور مزید مضبوط ہو، کسی بھی سیاسی جماعت کو الیکشن کے عمل سے باہر رکھنا جمہوریت کی روح کے ساتھ ناانصافی ہوگی، صدر ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی اور سیاسی ڈائیلاگ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ گزشتہ روز علیمہ خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے صدر عارف علوی کو آئینی کردار ادا نہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے مایوسی کااظہار کیا تھا۔
خبر نمبر9
رانی پور میں تشدد سے کم عمر گھریلو ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت کا کیس میں گرفتار ملزمان حنا شاہ ، پیر اسد شاہ ، فیاض شاہ ، امتیاز عدالت میں پیش کردیا گیا۔ مقتولہ فاطمہ کے والدین کو بھی سیکورٹی میں عدالت پہنچا دیا گیا۔
خبر نمبر 10
رحیم یار خان کے علاقے کچہ میں پولیس کی کارروائی کر کے دو شہریوں کو اغوا ہونے سے بچا لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں شہری سستی گاڑی خریدنے کے لالچ میں جا رہے تھے ۔ انسداد ہنی ٹریب سیل نے اب تک 222افراد کو اغوا ہونے سے بچایا ہے ۔
خبر نمبر 11
راولپنڈی میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 63کیس ، مجموعی تعداد 1506 ہو گئی ، ڈینگی سے متاثرہ 8افراد کی حالت تشویشناک ، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 39مقدمات درج ، ایک عمارت کو سیل کیا گیا۔
خبر نمبر 12
ہنگو رات کے وقت تیندوا نکل آنے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ اہل علاقہ کا متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ ، شہریوں کو رات کے وقت سفر میں احتیاط کی جائے ،
خبر نمبر 13
سال 2023کا ستمبر گزشتہ رکارڈز کے مطابق گرم ترین ستمبر رہا، یورپی یونین کے مووسمیاتی مانیٹر نے رپورٹ جاری کر دی ۔ شمالی نصف کرہ کے درجہ حرارت میں رکارڈ اضافہ ہوا۔
خبر نمبر 14
امریکی ڈیموکریٹ سینیٹرز کا اسرائیل سعودی ممکنہ معاہدے پر تشویش، 20ڈیموکریٹ سینیٹرز کا امریکی صدر جوبائیڈن کو خط ، سعودیہ کو ممکنہ سیکورٹی گارنٹی یا جوہری تعاون فراہمی پر بھی تشویش ،
خبر نمبر15
کرکٹر محمد عامر کی پروگرام میں عماد وسیم اور سرفراز کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا ، بابر اعظم کو چاہیے وہ کپتانی میں غلطی نہ کریں، پہلے میچ کے لیے انگلینڈ کے ساتھ ہوں ، عماد وسیم


