خبر نمبر 1
ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے کی دوڑ میں آسٹریلیا نمبر ون ، دوبار بھارت نے عالمی کپ میں کامیابی کا جشن منایا، پاکستان نے 1992میں تاریخ رقم کی ، سری لنکا اور انگلینڈ نے بھی ایک ایک بار اعزاز حاصل کیا۔
خبر نمبر 2
لاہورہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے کیس کی سماعت، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کیلئے پلان بنانے کی ہدایت، بھٹوں نے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عملدرآمد کرنا چھوڑ دیا، بھٹے مالکان کو بتا دیں اگر کالا دھواں نکلا تو اسے گرا دیں ۔ عدالت کا محکمہ ماحولیات کو حکم ۔
خبر نمبر3
افغان مہاجرین سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی ، پاکستان افغان مہاجرین کی میزبانی جاری رکھے گا، حالیہ فیصلے سے قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین متاثر نہیں ہوں گے ۔ حالیہ فیصلہ غیر قانونی افغان باشندوں سے متعلق ہے ۔ جن کے پاس ویزا یا دستاویزات نہیں ہوں گے ان کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں کوئی تعطل نہیں ، ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دیں گے ، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ
خبر نمبر4
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت پاکستان کے راستے 212اشیا پر پابندی ، جن اشیا پر پابندی لگائی گئی ان میں 17اقسام کا کپڑا، تمام اقسام کی گاڑیوں کے ٹائر شامل ، چائے کی پتی ، کاسمیٹکس ، ٹوائلٹ میں استعمال کی جانے والی اشیا پر بھی پابندی عائد، پھل ، ریفریجریتر ، اے سی ، جوسر بلینڈر بھی پابندی والی اشیا کی فہرست میں شامل ،
خبر نمبر 5
آرمی چیف کا معیشت کی بحالی و ترقی کیلئے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ ، خزانے کو مزید نقصان سے بچانے کےلیے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق، کمیٹی کا اہداف کے حصول کے لیے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کااظہار ، مختلف وزارتوں کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ اور ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات پر اظہار اطمینان ، انوار الحق کاکڑ کا ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کی اہمیت پر زور، ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری ،
خبر نمبر 6
ٰخلیج تعاون کونسل سے آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پا گیا، جلد مختلف ملکوں سے سرمایہ اکاری آنا شروع ہو جائے گی ۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں بہتری لائی گئی ، اوورسیز پاکستانیوں کا بھیجا گیا پیسہ غیر قانونی طریقے سے باہر منتقل ہو رہا تھا۔ حکومتی اقدامات سے اب ڈالرز کی غیرقانونی منتقلی رک گئی ۔ گوہر اعجاز نگران وزیر تجارت کی میڈیا بریفنگ، رواں سال بھی گیس لوڈشیڈنگ ہو گی، ایل این جی کے 2کارگو آ رہے ہیں رواں سال دسمبر تک گیس کی کمی کا مسئلہ بہت حد تک حل ہو جائے گا۔ نگران وزیر توانائی محمدعلی کی گفتگو۔
خبر نمبر 7
معیشت میں بہتری لانے کا مشن ، نگران وزیر خزانہ کی سربراہی میں معاشی ٹیم اتوار کو مراکش پہنچے گی ۔ ایم ڈی آئی ایم ایف ، صدر عالمی بینک ، ایشیائی ترقیاتی بینک حکام سے ملاقاتیں شیڈول ، معاشی ٹیم کی چینی اور سعودی وزیر خزانہ ، موڈیز آفیشل سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ نگران وزیر خزانہ معاشی ٹیم کے ہمراہ انٹرنیشنل بانچ بائے سے بھی میٹنگ کریں گی۔
خبر نمبر 8
ورلڈ بینک جاگیردار طبقے سے ڈیل کرتا ہے ، ورلڈ بینک نے کہا مزید ٹیکس لگایا جائے اس کی مذمت کرتے ہیں کراچی کی ساڑھے تین کروڑ آبادی ہے ننانوے فیصد لوگوں کے لیے 2وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے ۔ 264ارب روپے ٹیکس تنخواہ دار طبقے نے ادا کیا۔ مہنگائی کا عذاب آئی پی پیز کے معاہدوں کی وجہ سے ہے ۔ رہنما جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی پریس کانفرنس ۔
خبر نمبر9
کراچی میں رہنما ایم کیو ایم حیدر عباس رضوی کی گاڑی چھین لی گئی ۔ ملزم اسلحے کے زور پر ڈرائیور کو ساتھ لے گئے کچھ دور جا کر چھوڑ دیا۔ چھینی گئی گاڑی اسلام باد میں رجسٹرڈ ہے ۔ رہنما ایم کیو ایم کا بیٹا گلشن اقبال اسپتال میں دوست کی عیادت کیلئے گیا تھا۔ واردات کا مقدمہ درج ۔
خبر نمبر 10
خیبرپختونخوا کی جامعات میں ریسرچ پر ایک بھی پیسہ خرچ نہ ہونے کا انکشاف، یونیورسٹی آف شانگلہ ، زرعی یونیورسٹی ڈی آئی خان میں ریسرچ پر اخراجات صفر، ایبٹ آباد یونیورسٹی، شہید بینظیر یونیورسٹی شرینگل میں بھی تحقیق پر ایک پیسہ خرچ نہ ہوا۔
خبر نمبر11
بھارت میں کم ہوتی مذہبی آزادی پر دنیا کو تشویش، امریکا میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں ، امریکی کمیشن کو بھارت میں صحافیوں کی قید پر تشویش ، رہائی کا مطالبہ ۔ بھارت میں مذہبی آزادی شدید تنزلی کا شکار ہے ، مودی حکومت اقلیتوں کے خلاف انتہا پسند گروہوں کی سرپرستی کرتی ہے ۔ سربراہ امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی ابراہم کوپر
خبر نمبر 12
امریکی صدر کا مقروض طلبہ کے لیے 9ارب ڈالر کا ریلیف، جوبائیڈن انتظامیہ کی سوا لاکھ طلبہ کو مالی ریلیف دینے کی منظوری، طلبہ اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔ جوبائیڈن


