خبر نمبر 1
بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ پر دہشتگردی کے خطرات ، احمد آباد میں شیڈول میچز کے دوران دہشتگردی کا خطرہ ، دہشت گردوں نے احمد آباد کے میچز کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیں ۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ، کھلاڑی اور تماشائیوں کی سیکورٹی سے متعلق خدشات پیدا ہو گئے ۔
خبر نمبر2
شرح سود بڑھنے سے قرضوں میں 600ارب روپے کااضافہ ، کرنسی کی گردش میں تقریباً 700ارب روپے کمی ، سلیم مانڈوی والا بولے بینکس کو حکومت کی شکل میں بہترین صارف مل گیا۔ کاروبار تو اتنی زیادہ شرح سود پر چل ہی نہیں سکتے ۔ سیاست دانوں کے اکائونٹس کھلوانے میں مشکلات ختم کریں ۔ سینیتر سعدیہ عباسی نے کہا کہ اگر ایک شخص ٹیکس دہندہ ہے تو اس کا بینک اکائونٹ ہر صورت کھلنا چاہیے ۔ برطانیہ میں ایسے کیس میں بینک کے سی ای او کو فارغ کر دیا گیا تھا۔
خبر نمبر 3
منشیات فروش انجام کو پہنچنے لگے ، اے این ایف کی چار کارروائیاں، 150کلوگرام منشیات برآمد، 4ملزمان گرفتار، گاڑی کے خفیہ خانوں سے 40کلو منشیات پکڑی گئی ۔
خبر نمبر4
امرت پال سنگھ جیل میں بھی مودی کیلئے خوف کی علامت ، سکھ رہنما نے بھوک ہڑتال کر دی، قیدی بھی شامل ہو گئے ۔ قیدی بھوک ہڑتال سے جیل انتظامیہ کے ہاتھ پائوں پھول گئے ۔ افسران منت سماجت کے بعد بھی احتجاج ختم نہ کر اسکے ۔ سکھ رہنما نے وکیل سے ملنے کی اجازت نہ ملنے پر کھانا پینا چھوڑ دیا۔
خبرنمبر5
لاہور میں سکول کے طلبا اور اسٹاف کا جناح ہائوس کا دورہ ، کہا شرپسند ایسی سازشوں سے فوج پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتے ،ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔نفرت کی بنیاد پر سیاست کرنے والے ناسور کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے ۔
خبرنمبر6
وطن کی حفاظت کیلئے شہیدوں کی قربانیاں جاری ، نائب صوبیدار اشتیاق احمد باجوڑ میں 21مارچ 2022کو شہید ہوئے ۔ بہن نے کہا بھائی نے ملک کی خاطر جان دی اس پر اللہ کے شکر گزار ہیں بھائی دہشتگردوں کے خلاف جوانمردی سے لڑے ۔ ملک کا نام روشن کیا۔
خبرنمبر 7
چترال کے نائب صوبیدار شہزاد احمد پولو کا روشن ستارہ، شہزاد احمد نے ولڈ پولو کوالیفائنگ رائونڈ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی ۔ شہزاد احمد پولیو کیلئے خدمات پر پاک فوج نے انعام سے نوازا۔


