کوئٹہ(ای پی آئی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے چار سیکرٹریز کو ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے3 روز میں رپورٹ طلب کر لی ۔
تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری بلوچستان کو بھجوا ئے گئے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈیولپمنٹ، سیکرٹری سروسز ایس اینڈ جی، سیکرٹری خزانہ بلوچستان اور ہوم سیکرٹری بلوچستان کو ہٹایا جائے۔
الیکشن کمیشن نے نگراں بلوچستان حکومت سے 3 روز میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف شفاف منصفانہ انتخابات کےلئے یہ ردوبدل کیا جائے۔