خبر نمبر 1
عثمان ڈار سامنے آ گئے ، فرخ حبیب اور صداقت عباسی بھی جلد سامنے آئیں گے ، سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا دعویٰ، عثمان ڈار کو احساس تھا مگر شروع میں ہمت نہیں تھی ۔ عثمان ڈار نے جو نام لیے سوفیصد درست ہیں ، وہ نام لینا بھول بھی گئے چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے ہی ساتھی انہیں لے ڈوبے ۔ بندوق سے گولی خان صاحب نے چلائی تھی دھرنے کا مقصد آرمی چیف کا ہٹانے کی کوشش تھی ، یہی کام انہوں نے چیف جسٹس کے لیے بھی کیا۔ موجودہ چیف جسٹس اور سپہ سالار قوم کے ہیرو ہیں۔ مایوس نہیں کریں گے ۔
خبر نمبر 2
پاکستان میں غیر قانونی مقیم باشندوں کیخلاف ایکشن تیز، اسلام آباد کے مارگلہ ٹائون میں غیر قانونی افغان بستی مسمار کر دی گئی ، سی ڈی اے کے مطابق مشی گھوڑ امیں عرصہ دراز سے افغان باشندوں نے قبضہ کررکھا تھا۔
خبر نمبر 3
فی تولہ سونا 25ڈالر کمی کے بعد 7ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا، ایشیائی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1817ڈالر فی اونس ہو گئی ۔ پاکستان میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 92ہزار روپے کا ہوگیا۔
خبر نمبر4
کراچی میں غیر قانونی عمارتوں کا جنگل بنا ہوا ہے ، نگران وزیر بلدیات سندھ مبین جمانی کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں غیر قانونی عمارتیں توڑ رہے ہیں ۔ آباد عمارتوں کوتوڑنا نہیں چاہتے ، غریب لوگ اپنا سامان ، زیور بیچ کر گھر خریدتے ہیں ۔ 100غیرقانونی ہائیڈرنٹ توڑے ہیں ۔
خبرنمبر5
سرکاری پلاٹوں پر قبضہ ، ایل ڈی اے افسران پر حملہ اور فائرنگ کا کیس، انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے منشا بم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔
خبرنمبر 6
ملتان میں بامن چوک کے قریب گھر میں 3افراد قتل ، ملزم ماجد نے خودکشی کر لی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ معلوم نہیں ۔ تحقیقات جاری ہیں ۔ مقتول کے بھائیوں کاکہنا ہے ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ۔ ہم قاتل کو نہیں پہچانتے ۔
خبرنمبر 7
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بینک کے باہر ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی ،ملزمان نے شہری کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ ملزمان شہری سے 10روپے بھی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
خبرنمبر8
مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے ۔ مشعال ملک کہتی ہیں بی جے پی مقبوضہ کشمیر کے معدنی ذخائر کو بیچنا چاہتی ہے ۔ بھارت کشمیر میں خون بہارہا ہے اور وسائل پر بھی قابض ہے ۔
خبر نمبر9
جنوبی تائیوان میں سمندری طوفان کویئنو نے تباہی مچا دی ، درخت اکھڑ گئے ، 200افراد زخمی ، سائن بورڈ گر گئے ، گاڑیوں اور عمارتوں کو نقصان ۔متعدد پروازیں منسوخ ۔
خبر نمبر 10
امریکی صدر جوبائیڈن کے کتے کمانڈر کو وائٹ ہائوس سے نکال دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کتا کئی بار سیکرٹ سروس کے متعدد ایجنٹس کو کاٹ چکا ہے ۔


