خبر نمبر 1

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی نااہلی معطل کرانے کیلئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی ۔ الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نااہلی کا نوٹی فکیشن توشہ خانہ کیس میں سزا کی بنیاد پر جاری کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل ہونے کے بعد نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کیا جائے ۔

خبر نمبر 2

پی ٹی آئی کے بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ 21اکتوبر کو مینار پاکستان پر ن لیگ کا سیاسی جلسہ نہیں سیاسی جنازہ ہوگا، الیکشن میں بلا جعلی شیر کی ٹھکائی کرے گا۔ شہبازشریف اور مریم نواز اپنے جلسوں پر توجہ دیں ، چیئرمین پی تی آئی پر الزامات سے اپنی مردہ سیاست نہ چمکائیں۔

خبر نمبر 3

احتساب عدالت میں لاہور میں آشیانہ اقبال ریفرنس ، شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے ۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ عدالت میں پیش ، عدالت نے شہبازشریف کو حاضری سے مستقل استثنا ملا ہے ۔شہباز شریف ، احد چیمہ سمیت دیگر نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں ، ریفرنس پر مزید سماعت 7اکتوبر تک ملتوی ۔

خبر نمبر 4

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرانے کی نئی درخواست دائر ، جج نے کہا اڈیالہ جیل منتقلی کے بعد گزشتہ درخواست غیر موثر ہو گئی ۔ پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ عدالت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ٹیلیفونک بات کرانے کی فریش ڈائریکشن دے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک بات ہو سکتی ہے یا نہیں ؟عدالت نے 10اکتوبر کو رپورٹ طلب کر لی ۔

خبر نمبر 5

گوجرہ میں مغوی نمبردار کی بازیابی کیلئے 2کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ ، مغوی کو زنجیر سے باندھ کرتشدد کرنے کی وڈیو جاری کر دی ۔ بیٹے کا کہنا ہے محبوب عالم کے اغوا کو 3ماہ سے زائد ہو چکے ہیں۔ اغوا کا مقدمہ 27مئی کو درج ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق اغوا کاروں کی آخری لوکیشن گھوٹکی سندھ سے ملی ہے ۔

خبر نمبر 6

ظفروال کے گائوں وڈہالہ میں ماموں کے ہاتھوں کمسن بھائیوں کا قتل بہن سے برداشت نہ ہو سکا،13سالہ بہن کی خودکشی کی کوشش، تیزاب پی لیا۔ تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل۔ بظاہر بچی نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کی ۔ گزشتہ روز ماموں نے اپنے دو بھانجوں کو قتل کر دیا تھا۔

خبر نمبر7

حیدرآباد میں طالبات کی بس روک کر مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ، 3روز قبل پیش آئے واقعے کی وڈیو سامنے ا گئی ۔ پولیس تحقیقات جاری، بس روکنے کا واقعہ گوٹھ کرن خان شورو کے قریب پیش ایا۔واقعہ یونیورسٹی کی بس کے ساتھ پیش نہیں آیا، ترجمان ایم یو ،