خبر نمبر 1
انگلش ٹیم میں ایک تبدیلی ، بین اسٹوکس انجری کی وجہ سے پلینگ الیون میں شامل نہیں ،
خبر نمبر 2
ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی میں سچن ٹنڈولکر کی شرکت، ورلڈ کپ کا ہر میچ اہم ہے ، کیوی کپتان ٹام لیتھم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم وک کم اسکور پر روکیں گے ۔ کین ولیمسن صحتیاب ہو رہے ہیں اگلے میچز کھیلیں گے ۔ ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے ، انگلش کپتان جوزبٹلر ، زیادہ سے زیادہ بنانے کی کوشش کریں گے ۔
خبر نمبر 3
مریم نواز کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے اقلیتی ونگ کا مشاورتی اجلاس، اقلیتی ونگ اجلاس میں مسیحی ، سکھ اور ہندو عہدیداروں کی شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
خبر نمبر4
جنہوں نے آرمی تنصیبات پر حملہ کیا ان کے سوا باقیوں پر کوئی پابندی نہیں ، غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف ایکشن میں حکومت کے ساتھ ہیں ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ملتان میں میڈیا ٹاک
خبرنمبر5
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس ، جمعیت علمائے اسلام نے تحریری جواب جمع کرادیا۔ عدالتی فیصلوں کے مطابق مذکورہ ایکٹ آئین اور قانون ے متصادم نہیں ۔ پارلیمنٹ ہی وہ فورم ہے جو قانون بنا سکتا ہے یا اس میں ترمیم کر سکتا ہے ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسجر ایکٹ کے خلاف درخواستیں مسترد کی جائیں ۔ جواب میں استدعا
خبر نمبر 6
پی ٹی آئی وکیل کا چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے دائر درخواست پر غلطی کاعتراف، شیر افضل مروت نے حتمی مشاورت کئے بغیر درخواست دائر کر دی۔ وکیل شیراز رانجھا کا جج ابو الحسنات ذوالقرنین سے مکالمہ ، اڈیالہ جیل کے حالات سازگار نہیں ماحول اٹک جیل سے بہت مختلف ہے ، اڈیالہ جیل میں 2200کی گنجائش ہے 7ہزارقیدی رکھے گئے ہیں ۔ درجن مرغیوں کے ڈبے میں 32مرغیاں ہوں گی تو کیا حالات ہوں گے ۔ اگر سائفر کیس کا ٹرائل چلانا ہے تو بتائیں نہیں چلانا تب بھی بتا دیں ۔ وکیل شیراز رانجھا کا کہنا ہے کہ ہماری کون مانتا ہے ؟ جج ہمایوں دلاور کے خلاف درخواستیں دیں کچھ نہیں ہوا۔ ہم چاہتے ہیں سائفر کیس کا ٹرائل ہی نہ ہو ۔ جرم کیا تو سزا ہو گی نہیں کیا تو بریت ملے گی۔ اگر سائفر کیس کا ٹرائل ہوگا تو چیئرمین پی ٹی آئی باہر آئیں گے۔ ج ابو الحسنات ذوالقرنین کے ریمارکس ،
خبر نمبر7
صدر مملکت اور نگران وزیراعظم سے نیول چیف کی الوداعی ملاقاتیں ، صدر اور وزیراعظم نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی خدمات کو سراہا۔ سمندری امور میں ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے کردار کی بھی تعریف کی۔ محمد امجد خان نیازی نے بہترین طریقے سے پاک بحریہ کی قیادت کی ۔ اور ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردارادا کیا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ۔


