خبر نمبر 1

انتظار ختم ، کرکٹ کا عالمی میلہ سج گیا، ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مدمقابل ، انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔ ایونٹ میں 10ٹیمیں ٹرافی کیلئے 48میچ کھیلیں گی ۔ پاکستان پہلا میچ کل نیدر لینڈ کیخلاف کھیلے گا۔

خبر نمبر 2

شائقین کو ویزے نہ دینے کی پالیسی بھارت کے اپنے گلے پڑ گئی ، افتتاحی میچ میں اسٹیڈیم خالی رہ گیا۔ شائقین سے زیادہ کرسیاں دکھائی دینے لگیں ، پہلی بار پاکستانی صحافی اور شائقین اوپننگ میچ میں موجود نہ تھے۔ بھارت نے پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو ویزے جاری نہ کیے صرف رمیز راجہ کمنٹیٹر کے طور پر بھارت میں موجود ہیں ۔

خبر نمبر3

حالات سازگار نہیں ، نوازشریف وطن واپس نہ آئیں ، ن لیگ میں مفاہمتی گروپ واپسی موخر کروانے کیلئے سرگرم ہو گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث عوام کو نوازشریف کی واپسی میں دلچسپی نہیں ، مفاہمتی گروپ نے تجاویز قائد ن لیگ تک پہنچا دیں شہبازشریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور میں عوام کی نبض دیکھ چکے، موجودہ حالات میں نوازشریف کے شایان شان استقبال کی توقع رکھنا مناسب نہیں ، لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی بھی لندن میں نوازشریف سے ملاقات میں یہی موقف دہرا چکے ہیں ۔

خبر نمبر 4

ن لیگ نے ہمیشہ ریاست کو سیاست پر ترجیح دی ،سابق وزیراعظم شہبازشریف کی تاجروں سے گفتگو، قوم ذمہ داری دے مہنگائی سے نجات کی ضمانت دیتا ہوں ۔ نوازشریف معاشی مشکلات کے حل کا ایجنڈا دیں گے ۔

خبر نمبر 5

نیب ترامیم کیس فیصلہ ، حکومت کا نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ ، سپریم کورٹ نے 15ستمبر کو نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنایا تھا ، عدلت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا۔

خبر نمبر6

فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس ، ایک اور درخواست گزار پیچھے ہٹ گیا۔ ایم کیو ایم نے نظر ثانی واپس لینے کی درخواست دائر کر دی ۔ درخواست میں لکھا کہ رابطہ کمیٹی کی ہدایت پر نظرثانی کارروائی نہیں چاہتے ۔

خبر نمبر 7

15ویں قومی اسمبلی نے جمہوریت کو کمزور کیا، پلڈاٹ رپورٹ جاری، نمائندوں نے جمہوریت کمزور کرنے کیلئے خود کو استعمال ہونے دیا ۔ قومی اسمبلی اجلاس کا ایک گھنٹہ قوم کو دو کروڑ بیالیس لاکھ میں پڑا۔ ایوان کا ایک روز کا خرچہ 1کروڑ 65لاکھ روپے رہا۔ پانچ سال میں ایک ایم این اے پر دو کروڑ سے زائد خرچ ہوئے ۔ سب سے زیادہ بات عبدالاکبر چترالی نے کی قومی اسمبلی میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری 11فیصد رہی ۔

خبر نمبر 8

سپریم کورٹ میں چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت، پرویز الٰہی کو ایک کیس میں ضمانت پر دوسرے کیس میں پکڑ لیتے ہیں ، سردار مسعود نے سوال کیا ملزم کسی کیس میں گرفتار نہ ہو یہ کس قانون میں لکھا ہے؟کیا عدالتیں ملزم کو جرم کرنے کا لائسنس دے رہی ہیں ؟ریمارکس دئیے فیصلہ دیا جاتا ہے اب ملزم کی گرفتاری عدالت کی اجازت سے ہو گی وہ ملزم ضمانت پر رہا ہو کر دو بندے قتل کر دے کیا پولیس کچھ نہ کرے ؟

خبر نمبر 9

مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ، لاہور کی احتساب عدالت میں تقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا کیس ، عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری شائع کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب نے مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی ۔ رپورٹ  کے مطابق مونس الٰہی گرفتاری سے بچ نکلے ۔ روپوش ہو چکے ، اشتہار ی قراردیاجائے ۔

خبر نمبر 10

پاکستان میں بینک ڈپازٹس بالکل محفوظ ہیں ، اسٹیٹ بینک کی وضاحت سامنے ا گئی ۔ پاکستان کے بینکاری نظام میں بہ کفایت سرمایہ موجود ہیں ۔ بینکاری نظام کے منافع میں تقریبا1سو25فیصد اضافہ ہوا۔ بینکاری شعبے میں شدید دھچکے برداشت کرنے کی اہلیت مزید بہتر ہو گئی ۔ ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نے ہر ڈپازٹر کو 5لاکھ روپے کا انشورنس کور فراہم کیا۔