خبر نمبر 1

شہری محفوظ نہیں تو کوئی ملک ڈالر نہیں دے گا، گمشدہ افراد کے کیس میں جسٹس میاں گل کے ریمارکس ، کہا لاپتہ افراد کیس پاکستان کے نام پر سیاہ دھبہ ہیں ، عدالت بار بار ہدایات جاری کرتی ہے لیکن عملدرآمد نہیں ہورہا ، ریاست طاقتور ہے لیکن لوگ لاپتہ ہو جاتے ہیں اور ریاست کچھ نہیں کرتی، وزیراعظم پیش ہوئے انہوں نے بھی گمراہ کیا، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ لوگوں کا لاپتہ ہونا ملک کی بدنامی کا باعث بنتا ہے ۔ پرانے اٹارنی جنرل نے صرف باتیں کیں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا اٹارنی جنرل دستیاب نہیں آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 5سال سے اپیلیں زیر التوا ہیں اب تو شرمندگی ہوتی ہے ۔ سماعت کے دوران مدثر نارو کا بیٹا دادی کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود رہا

خبر نمبر 2

لیول پلیئنگ فیلڈ مانگنے والے کراچی کو امن دے دیں ، ن لیگی رہنما طلال چوہدری کا پی پی پر وار، لیول پلئنگ فیلڈ ہوتی تو کراچی کا میئر کوئی اور ہوتا ، ایسا الیکشن نہ ہوتا، لاہور میں پھولوں کی خوشبو آتی ہے ، کراچی میں بدبو اور کوڑا نظر آتا ہے ۔

خبر نمبر3

21اکتوبر کو پاکستان کے اچھے دن آ رہے ہیں ، نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کہتی ہے نوازشریف کو نکالا تو ملک سے ترقی ، خوشحالی ، امن بھی نکل گئے ، ہمیں سیاسی اختلافات بھلا کر ملک کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ، مسیحی برادری پر حملے پر سرشرم سے جھک گیا، کوئی اقلیت، کوئی اکثریت نہیں سب پاکستانی ہیں ۔

خبر نمبر 4

افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مدمقابل ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 283 رنز کا ٹارگٹ دے دیا، نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ، نیوزی لینڈ کا پہلا کھلاڑی آئوٹ،

خبر نمبر5

دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ میلے کا پھیکا آغاز، افتتاحی تقریب ہوئی نہ لوگ میچ دیکھنے آئے ۔ احمد آباد اسٹیڈیم خالی پڑا رہا۔ چند سو لوگوں کے سامنے ورلڈ کپ کا آغاز، ٹکٹ کے ساتھ فری لنچ ، چائے کی آفر بھی شائقین کو اسٹیڈیم نہ لا سکی ، خالی کرسیاں بی سی سی کا منہ چڑاتی رہیں، انگلش ویمن کرکٹر ڈینی وائیٹ نے ٹوئٹ کیا تماشائی کہاں ہیں؟ بھارتی صحافی امیت نے لکھا خالی اسٹیڈیم کی وجہ جے شاہ کی لالچ اور انا ہے ، آن لائن ٹکٹ بھارتی بورڈ نے اپنے اپنوں کو دیے، جو گرمی میں نہ نکلے ۔

خبر نمبر 6

پاکستان کا بولنگ اٹیک اب بھی بہترین ہے ، پاک بھارت میچ ہمیشہ زبردست ہوتا ہے ، امید ہے 14اکتوبر سے پہلے دو میچ جیتے ہوئے ہوں گے ، مکی آرتھر

خبر نمبر7

نیپرا نے بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی، اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ اضافے کا اطلاق اکتوبر کے بلز میں ہوگا ، نوٹیفکیشن جاری ۔ لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔

خبر نمبر 8

کنٹونمنٹ بورڈ کے پاس ٹیکس لگانے کا اختیار نہیں ، ایسا نہ ہو ہمارا حکم آ جائے تو سارے لگائے ٹیکس اڑ جائیں ، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس ، کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کی جانب سے ریسٹوران ،بینکس اور پولٹری والوں سے ٹیکس لینے کے کیس میں اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری ،کردیا، جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے تنازعہ یہ ہے کہ آرٹیکل 163کے تحت لوکل گورنمنٹ ٹیکس نہیں لگا سکتی۔

خبرنمبر 9

راولپنڈی سے لاہور منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، جہلم کے قریب رکشے سے 30کلو منشیات پکڑی گئی ، 3ملزم گرفتار، ملزمان نے منشیات رکشے کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی ۔

خبر نمبر 10

کراچی میں جیل کے قیدی کی بنائی پینٹنگ 13لاکھ روپے میں فروخت، عمر قید کی سزا کاٹنے والے قیدی اعجاز نے رقم والدہ کے عمرے بہن کی شادی کے لیے دے دی،

خبرنمبر11

2023کے لیے ادب کا نوبل انعام ناروے کے جان فوسے کو مل گیا،
چین سیچوان میں جھلملاتی عمارتیں ، روشنیوں کا سیلاب ایل ای ڈی لائٹس کے دلکش نظارے رات مین دن کا سماں ،