خبر نمبر 1
اجلاس سے حمزہ شہباز نے کہا کہ نوازشریف کے اقتدارکا مطلب ملک کی ترقی ہوتا ہے ۔ نوازشریف ہی غریب کا ساتھی اور مددگار بنا اور بنے گا۔
خبر نمبر 2
حکومتی اعلان کے بعد غیر قانونی رہائش پذیر افغان خاندانوں کا انخلا شروع، 30خاندانوں کو لے کر 16ٹرک طور خم سرحد پہنچ گئے ۔ قانونی تقاضے پورے کر کے افغانستان جانے کی اجازت دی جائے گی ۔
خبر نمبر 3
سوات میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ، ڈی پی او نے کہا کہ اسلحے میں خود کش جیکٹ، راکٹ ، بال بیرنگ ، دستی بم شامل ہیں۔
خبر نمبر 4
نوٹس میں آیا ہے کہ سندھ کے سابق وزرا پروٹوکول لے رہے ہیں، سیکورٹی مراعات بھی استعمال کررہے ہیں ، ان افراد سے سرکاری رہائش گاہ ، گاڑی واپس لی جائے سیکرٹری الیکشن کمیشن کا چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو خط، 3دن میں عملدرامد رپورٹ طلب ،
خبر نمبر 5
لاہور کے پرانے علاقے کاہنہ این اے 132 شہباز شریف کا حلقہ انتخاب، عوام نے بدھ کو شہبازشریف کی گاڑی روک لی ، روہی نالہ پکا کرنے ، راستہ بحال کرنے کا مطالبہ ، علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ شہباز نے درخواست لے کر احتجاجیوں کو بلوا لیا، شہباز کی گاڑی روکنے کا واقعہ بدھ کو پیش آیا تھا، رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب کے مطابق حلقہ کے عوام شہباز شریف سے مطمئن ہو کر چلے گئے تھے ۔ ووٹرز کی شکایات کا حل اولین ترجیح ہے اور رہے گی، عمائدین کی شکایات سننا فرض ہے ۔ شہبا زشریف


