خبر نمبر 1

ورلڈ کپ کا پہلا میچ ، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9وکٹوں سے ہرا دیا، جیت کے لیے 283رنز کاہدف 37ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ تمام اسکور 2بیٹرز نے ہی پورا کر دیا۔ ڈیون کونے کے 152، راچن رویندرا کے 123 رنز دونوں ناٹ آئوٹ ، انگلش ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں 282رنز بنائے ۔ جو روٹ 77رنز بنا کر ٹاپ اسکورر، بٹلر نے 43رنز جوڑے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری کی 3وکٹیں ، راچن رویندرا مین آف دی میچ قرار دئیے گئے ۔

خبر نمبر 2

پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 29فیصد اضافہ ، مرکزی حکومت کے قرضے 14ہزار 214ارب مزید بڑھ گئے ، ملک پر مجموعی قرض بڑھ کر 63ہزار966ارب روپے تک جا پہنچا۔ ملکی قرضے 39ہزار792، غیر ملکی قرضے 24ہزار175ارب روپے ہو گئے ۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار جاری ۔

خبر نمبر 3

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز کی ملاقات، امریکی سفارتخانے نے تاریخی عمارتوں ، مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش کے اقدامات کی تعریف کی ، پاکستان میں اقلیتوں کو آئین کے مطابق یکساں حقوق حاصل ہیں ، حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے یکساں ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ محسن نقوی کی گفتگو، پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دیں گے ، امریکی قونصل جنرل کا عزم ،

خبر نمبر 4

کراچی میں مولانا ضیا الرحمان کا قتل کیسے ہوا؟ حقائق سامنے آ گئے ، موٹرسائیکل پر سوار 2ملزمان نے مولانا کو لوٹنے کی کوشش کی ، واردات کے دوران اسٹریٹ کریمنلز کا ایک اور گروپ پہنچ گیا۔ دوسرے گروپ میں مدرسے کا ایک طالب علم بھی شامل تھا ، طالبعلم نے مولانا کو بچانے کی کوشش کی گروپوں میں فائرنگ ہوئی ایک گولی مولانا ضیا الرحمن کو لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ، پہلے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا نشاندہی پر دیگر ملزمان بھی پکڑے گئے ۔

خبر نمبر 5

امریکا بالٹی مور میں یونیورسٹی کیمپس کے قریب فائرنگ ، 7افراد ہلاک ، طلبا سمیت متعدد افراد زخمی ، پولیس کی شہریوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت،