خبر نمبر 1

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاک افغان تعلقات میں کشیدگی دونوں کے حق میں نہیں ، پاکستانیوں نے 40سال افغانوں کی میزبانی کی ، اب جب افغانستان میں استحکام آرہا ہے تو دنیا تعلقات بحال کررہی ہے ۔ تو اسلام آباد اور کابل کو بھی چاہیے کہ دونوں خطے کی ترقی امن کے لیے کام کریں ۔

خبرنمبر 2

ڈیجیٹل فراڈ سے بچیں ، بینک اکائونٹس کی معلومات نہ دیں ، نوسرباز سرکاری بینک ملازم بن کر شہریوں کو لوٹ رہے ہیں ، حکومت کی مالیاتی فراڈ کے واقعات میں نمایاں اضافے کی نشاندہی ، نوسرباز جعلی سرکاری نمبروں کے ذریعے شہریوں سے او ٹی پی حساس معلومات لیتے ہیں ، صارفین مشکوک کال کی تصدیق کریں ، لاٹری، انعامی اسکیموں کے میسجز سے بچیں ، ڈیجیٹل فراڈ روکنے کے لیے حکومت کا وفاقی وزارتوں ، صوبائی حکومتوں کو مراسلہ، اسٹیٹ بینک کی جعلی ویب سائٹ فوری بلاک کرنے کی ہدایت، انٹرنیٹ بینکنگ ایپز کے لیے دوہرا تصدیقی نظام اپنانے کی سفارش کردی ۔

خبرنمبر 3

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر نے کہا ہے کہ نئے ٹیکسز لگانے کی کوئی تجویز نہیں ، زراعت پر ٹیکس لگانا صوبائی اختیار ہے ، دکانوں پر ٹیکس کی تجویز زیر غور نہیں  ،ٹارگٹ کے مطابق ٹیکس جمع کررہے ہیں ۔

خبر نمبر 4

روبوٹ سے پتے کی سرجری پیسے کا ضیاع ہے ، ایک سرجری پر 1500سے 2000ڈالر خرچ آتا ہے ، اس کے مقابلے میں نارمل سرجری پر بہت کم خرچ آتا ہے ، نگران وزیر صحت سندھ سعد خالد کا روبوٹک سرجری پر اظہار تحفظات ، پتے کی سرجری روبوٹک سرجری کا اتنہائی مہنگی ہے ۔ محکمہ صحت نے روبوٹس کی خریداری روک دی۔ روبوٹ لینے کے بجائے اسپتال مزید بہتر ہو سکتے ہیں۔

خبر نمبر 5

سرگودھا میں کمرہ عدالت میں قتل کا ملزم قتل، وکیل کے بھیس میں آنے والے کی ملزم پر فائرنگ ، قاتل کو عملے نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ سرگودھا کی عدالتوں میں مقدمات ملتوی ، مقتول پر دو سال قبل جھال چکیاں میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

خبر نمبر 6

مردان کی خاتون کے ساس سسر نے اسے تھانے پہنچا دیا، پولیس نے خاتون کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا، خاتون نے الزام لگایا تھا کہ اس کے 3رشتے داروں نے 40لاکھ روپے کے عوض اسے بیچا ہے ۔ خاتون کی وڈیو وائرل ہو گئی تھی جس کے بعد پولیس نے خاتون کے والد کو گرفتار کرلیا تھا ،

خبر نمبر 7

نارویجین ادیب جون فوس نوبیل انعام جیت گئے ، جدت اور ناقابل بیان باتیں بتانے پر ایوارڈ دیا گیا، ڈرامے ناول شاعری ، بچوں کی کتابوں پر کام کیا۔ ادیب جون فوس نے تراجم پر بھی بہت کام کیا۔ جون فوس کی خدمات پر 10لاکھ ڈالر ملیں گے ۔

خبر نمبر 8

پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا 27واں روز جاری ، ایرانی گروپ کی جانب سے ورکشاپ کا انعقاد، فزیکل موومنٹ اور اسٹریچنگ سے متعلق بتایا۔ فیسٹیول میں آج زیست پیش کیاجارہا ہے ۔