خبر نمبر 1

صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور، راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت 50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی ، صداقت علی عباسی پر غداری، دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ، صداقت عباسی سمیت فریقین 10اکتوبر کو عدالت میں طلب ،

خبر نمبر 2

نوازشریف آکر کریں گے کیا؟ شبر زیدی کا ن لیگ سے سوال ، شہبازشریف حکومت نے 16ماہ میں معیشت کا بیڑا غرق کیا، ماہر معیشت نے بھی نئی پارٹی کی بات کر دی، مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کو دوبارہ اقتدار دیا گیا تو ملک کی معیشت پھر پٹڑی سے اتر جائے گی ۔ ان جماعتوں سے اچھے لوگ لے کر نئی پارٹی بنانے کی ضرورت ہے ۔ .

خبر نمبر3

استحکام پاکستان پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہو گئی ، فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں 13اکتوبر کو جھنگ میں پاور شو سے پہلے رجسٹریشن ہونا خوش آئند ہے ۔ آئی پی پی کی عوامی رابطہ مہم مزید زوردار اور متحرک ہوگی۔

خبر نمبر 4

پرانا گولیمار میں کراچی کی سب سے بڑی گٹکا فیکٹری پکڑی گئی ، فیکٹری سے تیار شدہ گٹکا ، چھالیہ ، تمباکو اور مشینیں برآمد، کراچی پولیس نے تین بڑے اڈوں پر چھاپے مارے ، گھر گھر تلاشی لی ،

خبرنمبر5

یوکرین میں روسی میزائل حملہ ، 50افراد ہلاک ، متعدد زخمی ، یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے کارکیف میں کیفے اور اسٹور پر میزائل برسائے ، یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ روسی حملہ وحشیانہ دہشتگردی ہے ۔