جاپان (ای پی آئی )جاپانی کمپنی نے 15 فٹ اونچا، 4 پہیوں والا دیوہیکل حیرت انگیز روبوٹ تیار کیا ہے، جس کی قیمت 3 ملین ڈالرز رکھی گئی ہے۔

دیوہیکل روبوٹ 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے اور اس کے کاک پٹ میں بیٹھ کر بھی اسے آپریٹ کیا جا سکتا ہے۔ساڑھے 3 ٹن وزنی اس روبوٹ کی نقاب کشائی اس ماہ کے آخر میں جاپان موبیلٹی شو میں کی جائے گی۔

اس روبوٹ کو تیار کرنے میں 2 برس لگے اور اس پر 30 لاکھ امریکی ڈالرز خرچ ہوئے ہیں۔