خبر نمبر1
شاہینوں کے مشن ورلڈ کپ کا آج سے آغاز، پاکستانی ٹیم نیدر لینڈ کے خلاف آج میدان میں اترے گی ۔ نیدرلینڈز کے خلاف میچ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل ، اوپنر فخر زمان ، امام الحق ، کپتان بابر اعظم شامل ، محمد رضوان ، سعود شکیل ، افتخار احمد ، محمد نواز ، شاداب خان ٹیم کا حصہ ، فاسٹ بولرز میں شاہین آفریدی، حسن علی اور حارث رئوف شامل ، عبداللہ شفیق اور آغا سلمان نیدر لینڈز کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے ۔
خبر نمبر 2
پاکستانی ٹیم کا ورلڈ کپ میں آج پہلا ٹاکرا، شائقین کرکٹ نیدر لینڈز کے خلاف پاکستان کی جیت کے لیے پرامید ، بابر الیون عمدہ کارکردگی دکھا کر جیت اپنے نام کریں گے ، کرکٹ فینز پرجوش،
خبر نمبر 3
ہماری بیٹنگ صرف بابر اور رضوان کے گرد نہیں گھومتی ، امام الحق ، فخر زمان اور سعود شکیل بہترین بلے باز ہیں ، ہم اپنے طریقے سے کھیلتے ہیں جسے پاکستان کہتے ہیں ۔ ہم اسی طریقے سے ورلڈ کپ بھی جیتیں گے ، چار سال میں ہمارا ون وڈے جیتنے کا بہترین ریکارڈ ہے ، ہمارا بولنگ اٹیک دنیا میں بہترین ہے ۔ مکی آرتھر کا بیان
خبرنمبر 4
کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو بڑی شکست، کیویز نے 9وکٹوں سے ہرا دیا ، جیت کے لیے 283رنز کا ہدف، 37ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ تمام اسکور 2بیترز نے ہی پورا کر دیا، ڈیون کونوے کے 152، راچن رویندرا کے 123 رنز دونوں ناٹ آئوٹ، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ انگلش ٹیم نے مقررہ 50اوور میں 9وکٹوں کے نقصان پر 282رنز بنائے ۔ جوروٹ 77رنز بنا کر ٹاپ اسکورر، بٹلر نے 43رنز جوڑے ، انگلینڈ کا ون ڈے میں نیا ریکارڈ، 11کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ، نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری کی 3 وکٹیں ، راچن رویندرا مین آف دی میچ قرار پائے ۔


