خبر نمبر1
پاکستان نیدر لینڈز کی ٹیم کو ہلکا نہ لے ، ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر برین لارا کا انتباہ ، کہا نیدرز لینڈ کے خلاف میچ پاکستان کو آج جیتنا چاہیے ، کوالیفائرز میں ڈچ ٹیم نے اپنی کلاس دکھائی ہے ، پاکستان نیدرر لینڈز کو آسان ہدف کے طور پر نہ لے ، برین لارا کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو تجربے اور بائولنگ اٹیک کی وجہ سے ہمیشہ ٹیموں پر برتری حاصل کررہی ہے ۔
خبر نمبر2
پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کاانخلا، انخلا کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن میں صرف 25روز باقی ، ملک میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈائون ، اسلام آباد میں 503افراد کو شناختی دستاویزات نہ ہونے پر جیل بھیجا گیا ، راولپنڈی پولیس نے افغان مہاجرین کی معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دیں ، ریکارڈ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اکٹھا کیاجارہا ہے ، غیر قانونی مقیم افغانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کی ہدایت ہے ، بلوچستان میں بھی غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا، پہلے مرحلے میں غیر قانونی مہاجرین کو ملک بدر کیا جائے گا۔ غیرقانونی مقیم افراد کو 31اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد غیر قانونی مقیم افراد کی ملک بدری اور گرفتاری یقینی بنائی جائے گی۔
خبر نمبر 3
نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کااجلاس آج ہوگا، نیشنل ایکشن پلان ، غیر قانونی تارکین وطن ، حوالہ ہنڈی پر فیصلے متوقع، اجلاس میں اہم وفاقی ، صوبائی ، عسکری اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے ۔
خبر نمبر4
تبت میں جلیل عباس جیلانی کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، سی پیک سے وابستگی کا اعادہ کیا، دوطرفہ تعلقات مضبوط، اسٹریٹجک رابطے بڑھانے کا عہد ، نگران وزیر خارجہ کی افغان ہم منصب سے بھی ملاقات، وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا افغانستان سے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم ، وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون بڑھانے ، اور چیللنجز سے نمٹنے پر زور دیا ۔
خبر نمبر 5
امریکا کو بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنا ہوں گے ، بھارت میں امریکا کے سفیر نے اپنی ٹیم کو اشارہ دے دیا، امریکا کو غیر معینہ مدت کیلئے بھارت سے رابطہ منقطع کرنا ہوگا، ہردیپ سنگھ تنازع کے باعث بھارت امریکا تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ خالصتان تحریک ، سکھوں کے مظاہروں کو امریکا کی حمایت حاصل ہے ۔ بھارت کو ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔
خبر نمبر 6
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار، انٹر بینک میں آج بھی ایک روپیہ کم ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 282.62روپے کا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ روز 283.62 روپے کا تھا ،
خبر نمبر 7
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری ، کھاد کی فیکٹریوں کیلئے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ ، رواں ماہ سے گیس کی قیمت 302روپے سے بڑھا کر580روپے ایم ایم بی ٹو ہو جائے گی ، فیڈ اسٹاک کیلئے کھاد کو فی ایم ایم بی ٹی یو گیس 1580 روپے میں ملے گی ۔ گیس مہنگی کرنے پر وزارت خزانہ ، پٹرولیم ، صنعت و پیداوار کی ورکنگ جاری ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزے سے پہلے ہوگا۔
خبر نمبر 8
فیصل آباد میں کچہری میں خاتون نے فائرنگ کر کے وکیل اور کلرک کو زخمی کر دیا، پولیس کے مطابق وکیل کے گارڈ کی فائرنگ سے خاتون ہلاک ہو گئی ، زخمی وکیل اور ساتھی کلرک کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خبر نمبر9
کے پی ، بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ، پشاور کے علاقے شاہین مسلم ٹائون اور بلوچستان کے علاقوں ڈیرہ بگٹی اور پشین کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی وفاقی حکام کے مطابق پشاور کے 13 ماحولیاتی نمونوں میں پاکستان میں اب تک 35 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
خبر نمبر10
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کے جیل ٹرائل اور ٹرائل کورٹ کے جج کی تعیناتی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت، عدالت نے دو سے تین روز میں درخواست کا فیصلہ کا عندیہ دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ پہلے سے محفوظ ہے ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ پیر تک تو نہیں لیکن دو سے تین روز میں کوشش کریں گے فیصلہ دے دیں۔
خبر نمبر 11
چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے اسٹیبشلمنٹ کی ہمدردی رہی تھی ، ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کی تنقید، اکتوبر 2021 میں ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر اختلافات شروع ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی جنرل فیض حمید کو تعینات کرنا چاہتے تھے یہ جھگڑا آہستہ آہستہ پھیلتا گیا اور انجام عدم اعتماد کے ووٹ پر ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے بعد بھی یہ سلسلہ نہیں رکا ، صدر عارف علوی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقات کرائی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے جنرل باجوہ کو کہا تاحیات ایکسٹینشن لے لیں بس مجھے اقتدار میں واپس لے آئیں ۔
خبر نمبر 12
اگست 2023 میں حکومت نے 2218ارب روپے قرض لیا، رواں سال جولائی کے مقابلے میں اگست میں 3.6 فیصد زیادہ قرض لیا گیا، 1سال میں حکومت 14ہزار 394 ارب روپے قرض لے چکی ، اگست کے اختتام پر مجموعی قرض 63ہزار 966 ارب روپے ہے ۔ ایک سال میں حکومت کا قرض 29فیصد بڑھا۔
خبر نمبر 13
یورپین ارکان پارلیمنٹ کا جی ایس پی پلس اسکیم کو مزید 4سال توسیع دینے کا فیصلہ، نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کہتے ہیں جی ایس پی پلس اسکیم کی 2027تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔ جی ایس پی پلس کی سہولت دسمبر میں ختم ہونی ہے ۔ پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا کی وضاحت ، کہا 2023کے اختتام پر فیصلے پر پہلے ہی توسیع کی تجویز دے دی ہے ۔ توسیع کا تعلق پاکستان کی کارکردگی یا کسی اور سے نہیں ۔
خبر نمبر 14
عالمی منڈی میں خادم تیل کی قیمتوں میں مزید 2فیصد کمی ، برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 84ڈالر فی بیرل ہو گئی ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 82ڈالر فی بیرل پر آ گئی ۔ دنیا کی سب سے بڑی تیل برآمد کرنے والی کمپنی آرامکو نے نومبر کیلئے خام تیل کی قیمت بڑھا دی ۔ آرامکو کا اثر مشرق وسطی کے تیل کی قیمتوں پر بھی آئے گا۔
خبر نمبر 15
کراچی کے علاقے سمن آباد میں راہ چلتی لڑکی سے نازیبا حرکت کا ایک اور واقعہ ، لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا نوجوان گرفتار، پہلے شہریوں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیا تھا ۔
خبر نمبر 16
استور میں سردی کے آغاز کے ساتھ ہی عوامی مسائل میں اضافہ ہوگیا۔ برف باری سے پہلے گندم کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے ، گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے نہیں تو غذائی قلت پیدا ہو سکتی ہے ، شہری
خبر نمبر 17
آئی ٹی اور ڈیٹا سائنسز کا 4سال کا کورس ، گلگت بلتستان میں 6 ماہ میں ہوگا۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے بھارتی یونیورسٹی کا ماڈل صوبے میں نافذ کردیا۔ ششی تھرورکی وڈیو سے بھارتی یونیورسٹی کے اس ماڈل کا پتا چلا، محی الدین وانی ، مقامی یونیورسٹی کے ذریعے ماڈل کو کامیابی سے نافذ کر دیا ہے ۔ طلبہ کو آئی ٹی اور ڈیٹا سائنسز کے کورسز کروائے جا رہے ہیں۔
خبر نمبر 18
انڈونیشیا میں سوشل میڈیا پر کاروباری سرگرمیوں پر پابندی، ٹک ٹاک نے انڈونیشیا میں ایپ پر شاپ کا فیچر ختم کر دیا ہے پابندی کا مقصد مقامی کاروبار کو تحفظ دینا ہے ۔ صارفین کو ذاتی معلومات کی بنیاد پر اشیا کی پیشکش کو روکنا ہے ۔ انڈونیشیا میں ٹک ٹاک پر ساڑھے 12لاکھ صارفین ہیں ۔ انڈونیشیا میں گزشتہ سال ای کامرس کا حجم 52ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔ جس میں سے ڈھائی ارب کا کاروبار ٹک ٹا ک پر ہوا۔
خبر نمبر 19
شام میں ملٹری اکیڈمی پر ڈرون طیاروں سے حملہ ، 11خواتین اور 21 شہریوں سمیت 112افراد مارے گئے ۔ حمص شہر میں کئے گئے حملے میں 250 اہلکار زخمی ہوئے ۔ حملے دہشت گرد تنظیموں نے کئے شام میں حکومت کا تین روزہ سوگ کا اعلان ، ترکی کی شام کے کردعلاقے میں فضائی کارروائی ، فضائی حملے میں 11افراد مارے گئے ۔ اب تک حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔
خبر نمبر 20
آنکھیں کھولو پرانا دور گیا روسی صدر کی امریکا کو دھمکی ، پوٹن نے کہا ایٹمی میزائل آیا تو سارے دشمن ایک ساتھ تباہ کرینگے ، ایٹمی صلاحیت سے لیس بور یو ستنگ کا کوئی مقابل نہیں ، اجلاس میں خطاب میں بولے ہم سنتے ہیں کہ تمہیں یہ ضرور کرنا ہوگا، سنتے ہیں ہم تمہیں خبردار کررہے ہیں ، پوٹن کا امریکا پر طنز، تم ہوتے کون ہو تمہیں حق کیا ہے کہ دھمکی دو ، ولاد یمرپوٹن
خبر نمبر 21
پاکستانی کوہ پیما شہروز کا شف نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا، شہروز کاشف 8ہزار میٹر سے بلند 13چوٹیاں سرکرنے والے کم عمر کوہ پیما بن گئے ۔ شہروز کاشف نے یہ سنگ میل چین میں چوایو کو سر کر کے عبور کیا، 8188 میٹر بلند چواویو کی چھٹی بلند چوٹی ہے ۔ شہروز کاشف عالمی ریکارڈ سے ایک چوٹی کی دوری پر ہے ۔
خبر نمبر 22
اسکردو میں دنیا کے بلند ترین ٹھنڈے صحرا میں تین روزہ جیب ریلی آج سے شروع ہو گی ،
خبر نمبر 23
پاکستان 12سال بعد ورلڈ کپ کوالیفائر2026 کی میزبانی کرے گا۔ ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے اسلام آباد میں میچ کا گرین سگنل دے دیا، پاکستان کمبوڈیا میچ کا میزبان جناح اسٹیڈیم اسلام آباد ہوگا، پی ایف ایف کو برازیلین گول کیپنگ کوچ کی خدمات حاصل ، برازیل کے راجیریوراموس کمبوڈیا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
خبر نمبر 24
کراچی آرٹس کونسل میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آج 28واں روز، ڈرامہ ایک درزی کی کہانی ہے جو اپنی مہارت سے حیران کرتا ہے ، پاکستان تھیٹر فیسٹیول 8اکتوبر تک جاری رہے گا۔


