خبر نمبر1
کرکٹ کا ہر لمحہ پرجوش، سب سے بڑے ایونٹ کا سب سے بڑا شو، عبداللہ شفیق کو اتنی جلدی کھلانے کے حق میں نہیں ، یونس خان نے کہا کہ اوپننگ فخر اور امام الحق سے کرائی جائے ۔ کامران اکمل نے کہا کہ فخر زمان پر بھروسہ کریں ، باسط علی بھی یونس اور کامران کے ہم خیال ۔ مومل شیخ بنی مہمان ، میچ کے لیے ویزے نہ ملنے کا شکوہ کیا۔ انضمام الحق بھارت چلے گئے انہیں ویزا کیسے ملا؟ مصطفی چوہدری نے جے شاہ کا روپ دھارا، عادی نے بھی محفل زعفران زار بنائے رکھی ۔
خبر نمبر 2
9مئی کے واقعات کی معافی نہیں ہے تونوازشریف طیارہ ہائی جیک کیسے معاف ہو گیا، فیصل واوڈا کہا ہے کہ ابھی گلی کوچے گئے ہیں شہبازشریف کو گالیاں پڑی ہیں عارف علوی کے خلاف بھی کیس تیار ہے ۔ کسی پر دباؤ ہے تو ٹی وی پر آ کر بولے یا ٹوئٹ کرے کیوں نہیں کررہے ، عثمان ڈار سامنے آ گئے فرخ حبیب اور صداقت عباسی بھی جلد سامنے آئیں گے ۔ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا دعویٰ ، کہا عثمان ڈار کو شروع میں احساس تھا لیکن اس میں ہمت نہیں تھی ، انہوں نے جو نام لیے سوفیصد درست ہیں ۔ وہ کچھ نام لینا بھول بھی گئے ، چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھی انہیں لے ڈوبے ۔
خبر نمبر 3
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار گھر پہنچ گئے ، ڈار نے گزشتہ روز ہی پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، چھوٹا بیٹا باپ کو دیکھتے ہی خوشی سے رونے لگا، صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور، پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کی ۔
خبر نمبر 4
نوازشریف کی پاکستان واپسی پر شک ہے ، ان کے پاس ملکی ترقی کا فارمولا تھا تو اپنے بھائی کو کیوں نہیں دیا، ن لیگ کا احتساب کا بیانیہ چند گھنٹوں میں ہی دب گیا۔ الیکشن ہوگا تو احتساب ہوگا۔ رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں پنجاب انتظامیہ کو سونپی گئی ہے ۔ اس معاملے پر الیکشن کمیشن سے احتجاج کریں گے۔
خبر نمبر 5
لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو نئےتعمیراتی منصوبے شروع کرنے سے روک دیا، کوئی منصوبہ عدالت کی اجازت کے بغیر شروع نہیں کیا جائے گا۔ ایل ڈے اے بابو صابو سگیاں منصوبے پر کام شروع نہیں کرے گا، عدالت کا حکم اکتوبر تا مارچ سائےکلنگ کی پروموشن کر سکتے ہیں ، لوگ دفاتر موٹرسائیکل یا گاڑی کے بجائے سائیکل پر جائیں ، برطانیہ میں تو جج بھی سائیکل استعمال کرتے ہیں ، جج کے ریمارکس،
خبر نمبر 6
دنیا بھر میں منشیات کے پھیلاؤ میں افغانستان کا کردار، دنیا میں 80فیصد افیون افغانستان میں کاشت ہوتی ہے ، افغانستان میں تقریبا40لاکھ افراد اس موذی نشے کا شکار ہیں ، افیون جرائم پیشہ گروہوں کیلئے اربوں ڈالر کی کمائی کا ذریعہ ہے ، پاکستان افیون اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھا رہا ہے ۔ کیا عالمی سطح پر افغانستان سے جواب طلبی نہیں ہونی چاہیے ؟
خبر نمبر 7
رینجرز کی حب اور عبدالجبار چیک پوسٹ جیکب آباد پر کارروائیاں ، 6ہزار 50لٹر ایرانی تیل ، سگریٹ، نان کسٹم پیڈ اشیائے خوردونوش برآمد، 15 ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق اسمگلنگ میں 2گاڑیاں ، کنیٹنر، 3بسیں ، 8منی ٹرک، ایک آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔
خبر نمبر 8
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی میجر نے افسروں اور اہلکاروں پر فائرنگ کر دی ، 6اہلکار زخمی ، متعدد کو یرغمال بنا لیا گیا، واقعہ راجوڑی میں 48راشٹریہ رائفلز میں شوٹنگ پریکٹس میں پیش آیا۔
خبر نمبر9
سابق امریکی صدر ٹرمپ کاکانگریس کے اسپیکر کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ ، ری پبلکن کے اجلاس میں خود کو اسپیکر شپ کے امیدوار کے طور پر پیش کریں گے ۔ امریکی قانون کے مطابق اسپیکر کا انتخاب لڑنے کیلئے ہاؤس کا رکن ہونا شرط نہیں ،


