خبر نمبر1
نوازشریف کی وطن واپسی، نون لیگ دو حصوں میں تقسیم، مفاہمتی گروپ قائد ن لیگ کی واپسی موخر کروانے کیلئے متحرک، دوسرا گروپ نوازشریف کی 21اکتوبر کو واپسی کا حامی ، کس گروپ کی تجاویز تسلیم ہوں گی ، صدر ن لیگ شہباز شریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔ رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم پریس کانفرنس میں نوازشریف کی وطن واپسی پر گفتگو کریں گے ۔
خبر نمبر 2
کراچی میں ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ، رات گئے 4پولیس مقابلے ، 7مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد، کپڑوں کی دکان میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ۔
خبر نمبر 3
اسلام آباد میں سرکاری گاڑی نے 2 نوجوانوں کو کچل دیا، ایک نوجوان جاں بحق ، دوسرا زخمی ، گاڑی خاتون ڈرائیو کررہی تھی ۔ سرکاری گاڑی این ایچ اے کے جی ایم کی ہے ۔ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
خبر نمبر 4
سموگ کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن ، لاہور میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن ، تین روز میں 619گاڑیوں کو جرمانہ ، بغیر ڈھانپے ڈمپر، ٹرالیوں ، لوڈر کے خلاف بھی کارروائی ، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا دئیے گئے ۔
خبر نمبر 5
وطن کی حفاظت کیلئے خواتین نے قربانیوں سے دریغ نہ کیا، پونچھ کی مجاہد ہ حسین بی بی دھرتی کیلئے شہید ہوئیں ، 1947 میں مجاہدہ شہید نے آزادی کشمیر کیلئے دلیری کی داستان رقم کی ۔ 7اکتوبر 1947 کو جام شہادت نوش کیا ، تمغہ مجاہد حیدری ملا،
خبر نمبر 6
شعبہ صحت کے لیے پاک فوج کی خدمات جاری ، لاہور کے نواحی گاؤں ویگل میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد، کیمپ میں سینکروں مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ مفت ادویات کے علاوہ ٹیسٹ بھی کیے گئے ۔ عوام نے پاک فوج کے اقدام کی حمایت کی ۔
خبر نمبر 7
آئی ڈبلیو ایف لیڈر شپ فیلو شپ ڈاکٹر فرحت آصف پہلی پاکستانی خاتون منتخب، قیام امن کے فروغ کیلئے ڈاکٹر فرحت کی کوششیں سرحدیں عبور کر چکیں ،


