خبر نمبر1
نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع ، نوازشریف کو اب بھی دل کے عارضے کی علامات ہیں ، شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے ، برطانوی معالج کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف ماضی میں انجائنا علامات اور کورونا کی وجہ سے پاکستان جانے سے روک دیا گیا تھا۔ مرض کی علامات بڑھ گئیں تو دوبارہ انجیو پلاسٹی کا فیصلہ کیا گیا۔ نوازشریف کی انجیو پلاسٹی نومبر 2022 میں کی گئی تھی جس میں اسٹنٹ بھی ڈالے گئے تھے ۔
خبر نمبر 2
ورلڈ کپ میں پہلے میچ میں نیدر لینڈز کے خلاف پاکستان کی لڑکھڑاتی بیٹنگ، کپتان بابر اعظم ، فخر زمان اور امام الحق ناکام ، فخر زمان 12رنز، بابر اعظم 5 اور امام الحق 15رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ وکٹ کیپر محمد رضوان اور سعود شکیل وکٹ پر موجود ،مکی آرتھر کی پیش گوئی ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت کے میچ سے قبل دونوں میچ جیتے گی ،
خبر نمبر 3
سندھ کابینہ کے سابق ارکان شہلا رضا اور فیاض بھٹ نے ابتک سرکاری گھر خالی نہیں کیا۔ نوٹس میں آیا ہے کہ سندھ کے کچھ سابق وزرا بھی پروٹوکول ، سیکورٹی اور مراعات استعمال کررہے ہیں ۔ ان افراد سے سرکاری رہائش گاہ اور گاڑی واپس لی جائے چیف سیکرٹری کی گاڑیاں واپس نہ کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کا بھی سرکاری گھر خالی کرانے کیلئے خط ، سیکرٹری الیکشن کمیشن کے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو خط، معاملے پر تین دن میں عمل درآمد رپورٹ طلب کی گئی تھی ۔
خبر نمبر 4
تشدد کا شکار ملازمہ رضوانہ 3 ماہ سے جنرل اسپتال میں زیر علاج ، 90فیصد علاج مکمل ، چلنا شروع کردیا، جلد اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ، رضوانہ کے بازو کی سرجری کے لیے آرتھو پیڈک نے تاریخ نہیں دی ڈسچارج کے بعد رضوانہ کو لاہور میں رکھا جائے گا، سربراہ میڈیکل بورڈ ، گھر میں کام کرنے والی بچی رضوانہ پر تشدد کا کیس 24جولائی کو سامنے آیا، بچی کے والدین نے اسلام آباد کے سول جج اور ان کی بیوی پر تشدد کا الزام لگایا۔ ملزم سول جج دو ماہ گزرنے کے باوجود اب تک شامل تفتیش نہیں ہوئے ہیں۔
خبر نمبر5
شادی کے نام پر بار بار فروخت کرنے میں بہنوئی اور اس کا خاندان ملوث ہے ، مردان کی فضیلت بی بی نے سوات کی عدالت میں بیان ریکارڈ کرا دیا، اسے بہنوئی نے بار بار فروخت ہونے پر آمادہ کیا، فضیلت بی بی نے کہا پہلی بار سات سال پہلے خالہ زاد بھائی سے شادی ہوئی تھی جو سات دن بعد بہنوئی واپس لے آیا،خلع کے لیے درخواست دائر کی، چند ماہ پہلے صوابی کے رہائشی سے دوسری شادی ہوئی ، جس کے بعد دوسرے شوہر سے خلع کی درخواست دائر کی ، تیسری مرتبہ شانگلہ کے رہائشی کو بیچا گیا، مگر اس نے ایک رات بعد ہی دوسرے شوہر کے حوالے کر دیا، دوسرے شوہرکے سعودی عرب جانے کے بعد مجھے حبس بے جا میں رکھا گیا۔ بہنوئی نے دوسرے شوہر کے گھر والوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا،
خبر نمبر 6
یوٹیلیٹی اسٹور ز پر ایک بار پھر چینی کا بحران، شہری سستی چینی سے محروم ، چینی کا سٹاک ختم ہو گیا، چینی سستی نہ ہو سکی ، یوٹیلیٹی سٹور ذرائع کا کہنا ہے کہ بولی کے باعث دو ٹینڈر منسوخ کیے ، کچھ ٹینڈرز میں بولیاں ہی موصول نہیں ہوئیں ، آئندہ ہفتے 40ہزار ٹن چینی کا ٹینڈر کھولا جائے گا ۔ اس سے قبل دو ماہ چینی کا بحران رہا تھا۔
خبر نمبر 7
پنجاب میں مقیم غیر ملکیوں کا ابتدائی ڈیٹا تیار کر لیا گیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم کسی غیر ملکی کو پنجاب میں نہیں رہنے دیا جائے گا، پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی خود واپس چلے جائیں ، اسکول بند کرنے سے آشوب چشم کیسز میں واضح کمی آئی ہے ، بند روڈ پراجیکٹ 120دن سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ راولپنڈی کے پراجیکٹ 90سے 180دن میں مکمل کروائیں گے ۔
خبرنمبر8
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا ڈیٹا اکٹھا کیاجاچکا ، ڈیٹا کے ذریعے ان غیر ملکی باشندوں کے خلاف موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، کوشش ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم ان خاندانوں کو ایک جگہ رکھا جائے تاکہ کارروائی میں آسانی ہو ۔
خبر نمبر 9
لاہور میں عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے سعودی عرب جانے والے 4ملزم گرفتار، گرفتار ملزمان میں 2خواتین اور 2مرد شامل ، ایجنٹ کے خلاف مقدمہ درج، ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بھیک مانگنے کے متعدد بار سعودی عرب ، ایران ، عراق جا چکے ہیں ۔ ملزمان کو سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی ایجنٹ وصول کرتے ہیں بھیک کے ذریعے کمائی رقم کا آدھا حصہ ایجنٹ کودینا تھا۔
خبر نمبر 10
غذر میں ٹیچر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او شہید، جس مکان سے فائرنگ ہوئی اس کا سربراہ حراست میں لے لیا، شہید ایس ایچ او کی نماز جنازہ ادا ، تدفین داریل دیا مر میں کی جائے گی ۔
خبر نمبر 11
کراچی الہ آباد ٹاؤن میں ڈکیتی کی مزاحمت پر ڈاکو طیش میں آ گئے ، نوجوان پر تیزاب پھینک دیا ، نوجوان کا اوپری حصہ متاثر، سول ہسپتال کے برن وارڈ منتقل ، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی،
خبر نمبر 12
گلگت میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبہ فیسوں میں اضافے پر احتجاج، یونیورسٹی روڈ اور گلوب چوک پر دھرنا، چند روز قبل احتجاج پر نکالے گئے طلبہ کی بحالی کا مطالبہ، انتظامیہ نے نئے طلبہ کی فیسوں میں 35فیصد اضافہ کیا ۔ پرانے طلبہ کی فیسوں میں 25فیصد اضافہ کیا گیا۔ فیسوں میں سالانہ 10فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ ایچ ای سی ۔
خبر نمبر 13
کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج کانگو کے مریض کا انتقال ، بلوچستان میں اس سال کانگو سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 14ہو گئی ۔ اسپتال میں کانگو وائرس کے مزید 2مریض زیر علاج ہیں ۔
خبر نمبر14
76فیصد پاکستانی بچوں پر اسمارٹ فون کے مضر اثرات سے آگاہ، پانچ سال سے کم عمر بچوں کو موبائل فون نہ دینے کا کہا ، گھر میں 5سال سے کم عمر بچے موبائل فون استعمال کرتے ہیں 21فیصد کا اعتراف، گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کر دیا۔


