خبر نمبر1

بھارت کو کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سے 22ہزار کروڑ روپے کی آمدنی متوقع، 10شہروں میں میچز ، بڑی تعداد میں ملکی ، غیر ملکی کرکٹ فینز کی آمد متوقع، شائقین کرکٹ کیلئے مہنگائی میں اضافے کا امکان ، ایئر لائنز کی ٹکٹوں ، ہوٹلز کے کرائے اور دیگر سروسز کے چارجز میں اضافہ ہوگا۔

خبر نمبر 2

نوازشریف کی واپسی کسی گارنٹی کا نتیجہ نہیں ، نوازشریف کو کسی گارنٹی یا یقین دہانی کی ضرورت نہیں ، امید ہے آئی ایم ایف کا اگلا اقتصادی جائزہ کامیاب ہوگا، اسحاق ڈار کی میڈیا ٹاک، کہا کہ پاکستان کو 70کروڑ ڈال رکی قسط ملے گی ، ڈالر کی حقیقی ویلیو 250روپے ہے ۔

خبر نمبر3

نوازشریف کی صحت کو اب بھی مسائل درپیش ہیں ، ان کی واپسی کنفرم ہے ، سفر میں مشکل ہو گی ، طبعی معائنے کے بعد دوا تجویز کی ہے ۔ پلیٹ لیٹس کے حوالے سے نوازشریف کا علاج جاری ہے ۔ قائد ن لیگ کے لندن میں معالج ڈاکٹر اشرف چوہان کی میڈیا سے گفتگو ،

خبر نمبر 4

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا، غیرقانونی مقیم افرادکی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے ،غیر قانونی طور پر قائم افغان بستیوں کو بھی گرایا جارہا ہے ، نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا بیان

خبر نمبر5

خیبرپختونخوا میں رجسٹر افغان مہاجرین کی تعداد 10لاکھ ہے ۔ 7لاکھ 75ہزار افغانی غیر قانونی طور پرپاکستان میں داخل ہوئے ۔ ان میں سے تین لاکھ افغانی طالبان حکومت کے قیام کے بعد پاکستان آئے ، افغان کمشنریٹ خیبرپختونخوا صوبے میں رواں سال تین ہزار 911افغان باشندے مختلف جرائم میں ملوث پائے گئے ۔ بلوچستان میں اڑھائی لاکھ افغان باشندے غیرقانونی طور پر مقیم ہیں۔

خبرنمبر 6

مہنگائی کنٹرول میں نہ آئی ، شرح میں صفر اعشاریہ 11فیصد اضافہ ، ایک ہفتے کے دوران 19اشیائے ضروریہ کے دام بڑھ گئے ۔ دودھ دہی، چینی ، پیاز ،انڈے مہنگے ، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر بھی مہنگے ہو گئے ۔

خبر نمبر7

عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 12ڈالر، ڈیزل کی قیمت میں 9ڈالر فی بیرل کمی ، پٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی کا امکان ، پٹرول کی قیمت میں 38 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 18روپے فی لٹر کمی متوقع، حکومت حتمی فیصلہ 15اکتوبر کو کرے گی۔

خبر نمبر8

مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے کچھ ریلیف، یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈ ڈ گھی کی قیمت میں 60روپے فی کلو تک کمی ، یوٹیلیٹی اسٹور پر گھی 455سے کم ہو کر 395 روپے فی کلو ہوگیا۔ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے گھی 385 سے کم ہو کر 325 روپے فی کلو مقرر، اطلاق ہوگیا۔

خبرنمبر9

مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل دکھانے کا منصوبہ زمین بوس، 5اگست 2019سے اب تک 21ہزار کشمیری جیلوں میں قید کیے جا چکے ہیں ، بھارتی سیکورٹی فورسز کے تشدد سے 800کشمیری شہید ہوئے ، کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ نے مودی سرکار کے دعوئوں کا پول کھول دیا۔

خبر نمبر10
آذر بائیجان نے نگور نو کا را باخ کے سابق صدر کو گرفتار کر لیا،ارایک ہروتیونیان پر جارحانہ جنگ کی منصوبہ بندی کا الزام عائد،