خبر نمبر1
جج کی چھٹی کے باعث فرخ حبیب کی بازیابی کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی، آئی جی پنجاب نے آج ہائیکورٹ میں بازیابی سے متعلق رپورٹ پیش کرنا تھی ۔
خبرنمبر2
قبضہ مافیا کے مبینہ سرغنہ منشا بم کیخلاف بھتے کے کیس کی سماعت، اے ٹی سی لاہور نے منشا بم کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
خبر نمبر 3
سرگودھا میں اوباش کی پولیو ٹیم کی خواتین کو ہراساں کرنے کی کوشش، مزاحمت پر اینٹوں سے حملہ کر دیا، مزاحمت پر اوباش نوجوانوں کی خواتین پولیو ٹیم پر سنگ باری ، خواتین زخمی ہو گئی ۔ ملزم حمزہ طلحہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
خبر نمبر4
اسلام آباد میں پاک بحریہ میں تبدیلی کمانڈ کی تقریب کل ہو گی ، پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کل عہدہ سنبھالیں گے ۔ تبدیلی کمانڈ کی تقریب پاک بحریہ کے ہیڈکوارٹرز میں ہوگی۔ سبکدوش نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی کو گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔
خبرنمبر 5
امن کا نوبیل انعام ایرانی سماجی رہنما نرگس محمدی کے نام ، نرگس محمدی 31سال کی سزا ہونے پر ایران کی جیل میں ہیں ۔ خواتین پر جبر کے خلاف انسانی حقوق کیلئے آواازاٹھانے پر انعام دیا گیا۔


