خبر نمبر1

سابق وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ آج دفتر میں آخری دن ہے ، پھر میں روانہ ہو جاؤں گا، نوازشریف کی لندن میں صحافیوں سے گفتگو، یہاں چار سال میں پاکستانیوں کے مظاہروں سے کیا فائدہ ہوا؟ مظاہرہ کرنا ہے تو پاکستان جا کر کریں میرے حق میں اور خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں ، ان کا کہنا تھا کہ تنقید برائے تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے ،

خبر نمبر2

نوازشریف کی واپسی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ، قانونی ماہرین نے نوازشریف کو وطن واپسی کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہبا زشریف کا واضح اعلان ، کہا نوازشریف 21اکتوبر کو آئیں گے ۔نواز شریف مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے ۔ نوازشریف معاشی پلان خود دیں گے ، یہ سوال بار بار نہیں پوچھنا چاہیے کہ نوازشریف آ رہے ہیں یا نہیں ، شہبازشریف نے کہا کہ اگر نوازشریف ڈیلز کرتے تو نواز کو جیلیں نہ کاٹنا پڑتیں ، ریاست بچ گئی تو سیاست بھی بچ جائے گی ۔ گھبرانے اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، اچھا وقت آنے والا ہے ، ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے کہ ووٹرز کی خدمت کر کے انہیں عزت دو۔

خبر نمبر 3

ورلڈ کپ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن نیدرلینڈز کیخلاف لڑ کھڑائی ، پھر محمد رضوان اور سعود شکیل نے ہمت بندھائی ، چوتھی وکٹ پر 120رنز کی شراکت بنائی ، دونوں نے اسکور 38سے 158 تک پہنچایا ، سعود شکیل نے 52 ، رضوان نے 68 رنز بنائے ۔ نواز نے 39اور شاداب نے 32رنز بنائے ۔ ٹیم 49اوورز میں 286 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی بیٹنگ جاری ، پاکستان کے خلاف نیدر لینڈز کی پہلی وکٹ 28رنز پر گر گئی ،

خبر نمبر 4

شہبازشریف کی بلاول بھٹو زرداری کی تعریف، بلاول میرے دور کا کامیاب وزیر خارجہ تھا، بلاول بھٹوسے جلد ملاقات کروں گا، بلاول سے آزادانہ و شفاف الیکشن کی بات کریں گے ۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی الگ الگ الیکشن لڑیں گی، صحافی کے سوال پر شہباازشریف نے کہا کہ لندن بھاگا بھاگا نہیں جہاز پر گیا تھا، شہباز کے جواب پر پریس کانفرنس میں قہقہے لگ گئے ،

خبرنمبر 5

ملک سرفراز کھوکھر نے تحریک انصاف چھوڑ دی ، پنجاب سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر ہیں ۔ ملک سرفراز کھوکھر نے کہا اداروں سے تصادم پر پار ٹی کو خیر باد کہا ، 9مئی کو پرتشدد واقعات ہوئے ، پارٹی جارحانہ بیانیے پر قائم ہے جو ملکی مفاد کے لیے نقصان ہے ۔ لہذا وہ پی ٹی آئی سے لاتعلقی کااظہار کرتے ہیں ۔

خبر نمبر 6

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا شہزادہ احسن اشرف کو نگران وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ ، سفارش صدر کو ارسال کر دی گئی ۔

خبر نمبر 7

کراچی کے علاقے ملیر کینٹ میں شہری سے لوٹ مار کا الزام ، سچل تھانے کے 5اہلکاروں پر ڈکیتی کا مقدمہ درج، واقعے میں ملوث دو پولیس اہلکار گرفتار، 3 کو مفرور قرار دے دیا گیا، نجی بینک کے منیجر کو گشت پر مامور اہلکاروں نے تین روز قبل لوٹاتھا۔

خبر نمبر 8

بیرون ملک مقیم یوٹیوبر اور بھارتی شہری کی مبینہ آڈیو وائرل، بھارتی شہری روہت شرما نے کہا کیا پاکستان آرمی ٹیک اوور کر سکتی ہے ؟ بیرون ملک مقیم یوٹیوبر نے کہا وہ ٹیک اوور کی دھمکی تو ضرور دے رہے ہیں وہ سپریم کورٹ کو دھمکی دے رہے ہیں کہ ہم ٹیک اوور کر لیں گے ، بھارتی شہری نے کہا شاید وفاقی کابینہ نے ایمرجنسی لگانے کا کہا ہے ، یوٹیوبر نے کہا این ایس سی میں جوائنٹ چیفس ، ایئر چیف ، نیول چیف نہیں مان رہے ۔ دفاعی تجزیہ کاروں نے گفتگو کو مضحکہ خیز قرار دے دیا، یوٹیوبر کے بھارتی ایجنسی را سے روابط ہیں ، برطانوی حکومت کو اس کے خلاف ایکشن لینا چاہیے ، تجزیہ کار

خبر نمبر 9

بلند ترین ٹھنڈے صحرا میں ڈرائیوروں کی مہارت کا امتحان ، 3روزہ جیپ ریلی کا آج سے اسکردو میں آغاز ہوگیا، 80کلومیٹر ٹریک پر 100ڈرائیور گاڑیاں دوڑائیں گے ۔ پولو میچ اور دیگر ثقافتی کھیل بھی ہوں گے ۔