خبر نمبر1
پاکستان نے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کو 81رنز سے ہراد یا، نیدرلینڈز کی ٹیم 287رنز ہدف کے تعاقب میں 205رنز پر آئوٹ، حارث رئوف کی 3، حسن علی کی 2وکٹیں ، رضوان اور سعود شکیل کے 68-68رنز، محمد نواز نے 39رنز بنائے ۔ٹاپ آرڈر ناکام، فخر زمان 12، امام الحق 15رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ کپتان بابر اعظم 18گیندوں پر 5رنز بناسکے ۔ سعود شکیل مین آف دی میچ قرار،
خبر نمبر 2
فخر زمان کا بلا نہ چلا ایک بار پھر ناکام ، فخر زمان 12رنز پر کیچ تھماکر چلتے بنے ، فخر زمان کے آخری اننگز میں 183رنز ایک نصف سنچری بھی نہ کی ۔
خبر نمبر 3
ورلڈ کپ شروع ہو گیا ، لیکن پاکستانی شائقین ، صحافیوں کو تاحال ویزے جاری نہ ہو سکے ،پی سی بی کا دو بار آئی سی سی کو خط، کوئی مثبت جواب نہیں آیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھارتی رویے پر تشویش کااظہار، آئی سی سی سے رابطے میں ہیں مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ پی سی بی
خبر نمبر 4
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی نگران وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت، جنرل عاصم منیر کو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھجوانے اور غیر ملکی کرنسی کو ریگولرائز کرنے کے حوالے سے بریفنگ، غیر قانونی کارروائیوں کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے ، سیکورٹی ادارے ایسے منفی اقدامات کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے ، آرمی چیف کا اعلان ، اجلاس میں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کے اقدامات پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال ، نیشنل ایکشن پلان اور کچے کے آپریشن پر بریفنگ دی گئی ، آرمی چیف کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں میں ہم آہنگی کی ضرورت پر زور، جنرل عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر کراچی نے استقبال کیا۔
خبر نمبر 5
نوازشریف 21اکتوبر کو عوام اور عدالت کا سامنا کریں گے ، الیکشن جیت کر چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے ، قوم نوازشریف کو ووٹ دیگی، وہ قوم کو ترقی دیں گے ، نوازشریف کے آنے کا مطلب ہے کہ دکھ درد دور ہونے والے ہیں ۔ پوری قوم اور جماعت کا ایک ہی نعرہ ہے ، شیر اک واری فیر ، عطا اللہ تارڑ کا راولپنڈی میں جلسے سے خطاب ، خواتین بھی نوازشریف کا بھرپور استقبال کریں گی ، طاہرہ اورنگزیب ۔
خبر نمبر6
نوازشریف کے استقبال کے لیے ٹرینیں بھر کر جار ہے ہیں ، 15اکتوبر سے استقبالیہ کیمپس لگائیں گے ، ہمارا قائد قانون کا پابند اور دلیر ہے ، عوام خیر مقدم کرنے کے لیے پرجوش ہیں ، بشیر میمن ، محمد زبیر کی مشترکہ گفتگو۔
خبر نمبر 7
کے الیکٹرک کے صارفین کو ایک اور جھٹکا، کراچی کیلئے بجلی 4روپے 45پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری، اضافہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری ، صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر میں کی جائیں گی ۔دیگر صارفین کے لیے گزشتہ روز بجلی ایک روپیہ 71پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ۔ اضافہ اگست کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ صارفین پر 22ارب روپے کااضافی بوجھ پڑے گا۔


