خبر نمبر1
عرفان صدیقی نے کہا کہ آج نواز کا دفتر میں الوداعی دن تھا، نواز شریف لندن سے عمرے کے لیے سعودیہ جائیں گے ۔ عمرہ ادا کرنے کے بعد دبئی جائیں گے اور دبئی سے پاکستان روانہ ہوں گے ۔
خبر نمبر 2
پی پی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پی پی الیکشن کو آگے کرنے کا حصہ نہیں بنے گی ، الیکشن کی تاریخ دی جانی چاہیے ، لاہور میں صحافیوں سے کہا کہ ان کے خیال میں نوازشریف 21اکتوبر کو وطن واپس نہ آسکیں ،
خبر نمبر 3
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کا ردعمل ، کہا شہباز شریف کی پریس کانفرنس جعل سازی ، اور جھوٹ کا مجموعہ تھی ، شہباز نے ریاست اور عوام کو فریب دینے کی کوشش کی ، نواز نے مہنگے ایندھن منصوبوں میں ملک کو جکڑا، شہباز نے آئین ، جمہوریت، سیاسی نظام تباہ کیا، ترجمان پی ٹی آئی
خبر نمبر 4
جسٹس بابر ستار نے ججز کو گھروں کی الاٹمنٹ روک دی ، ہائیکورٹ آرڈرز پر جو رہائش گاہیں خالی ہوئیں انہیں ججز کو ملنے والی رہائش کے لیے مختص نہ کیا جائے ، اکاموڈیشن رولز نہیں بلکہ صدارتی آرڈر کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو سرکاری رہائش الاٹ ہونی چاہیے ، اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ ججز کو صدارتی آرڈر کے تحت جلد سرکاری رہائش گاہیں الاٹ ہوں گی ۔


