اسلام آباد(ای پی آئی) سال 2022 پاکستانی دفتر خارجہ کے لیے کامیابیوں اور ناکامیوں کے حوالے سے ملاجلا رہا، ایف اے ٹی ایف سے نکلنا سب سے پاکستان کے لیے بڑی کامیابی ثابت ہوا.
2022 کا آغاز دفتر خارجہ کے لیے ہنگامہ خیز ثابت ہو جب امریکہ سے بھیجے جانے والے ایک سائفر نے ملکی سیاست کی چولیں ہلا دیں سائفر دفتر خارجہ کی کامیابی تھا یا ناکامی تاہم سائبر بھیجنے والے سفیر اسد مجید خان کو سیکرٹری خارجہ تعینات کر دیا گیا.
کامیابیوں میں سب سے بڑی کامیابی دفترخارجہ کی کوشیشوں سے پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا تھا، او آئی سی وزرائے خارجہ، جی 77 اجلاسوں کی سربراہی پاکستان کے حصہ میں آئی ،جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنا، شرم الشیخ میں کوپ 27 کانفرنس میں لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کا قیام پاکستانی وزارت خارجہ کی اہم کامیابیاں ٹھہریں.
دوسری جانب سائفر ایشو، افغانستان کے ساتھ تعلقات میں شدید اتار چڑھاؤ اور بیرون ممالک تنخواہوں کی ادئیگیوں میں مسائل دفتر خارجہ کے لئے ناکامی کا باعث بنے رہے.


