خبرنمبر 1

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان نئی جنگ چھڑ گئی ،غزہ سے اسرائیل پر ہزاروں راکٹ حملے، اسرائیلی حکام کے مطابق حملوں میں خاتون سمیت 4افراد ہلاک ہو گئے ، غزہ سے راکٹ حملوں کے بعد پورے اسرائیل میں جنگ کے سائرن گونج اٹھے ، اسرائیلی وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ عسکریت پسند اسرائیلی علاقوں میں گھس گئے ، سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں مبینہ فلسطینیوں کے اسرائیلیوں کو نشانے بنانے کی وڈیو وائرل، حماس کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل پر 5ہزار راکٹ فائر کیے گئے ۔ جن کی زد پر کئی اسرائیلی علاقے آئے ہیں حماد کے لیڈر محمد دائف کہتے ہیں کہ بس بہت ہو چکا، اسرائیلی فوج سے جنگی حالات کا الرٹ جاری کردیا، عرب میڈیاکے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے اضافی فوج طلب کر لی گئی ہے ۔ اسرائیل کا غزہ میں اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان، نیتن یاہو کا ملٹری ہیڈ کوارٹرز میں ہنگامی اجلاس، اسرائیل نے 2007سے غزہ کا محاصرہ کررکھا ہے ۔

خبر نمبر 2

پاکستان سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کاانخلا، ڈیڈ لائن میں صرف 24روز باقی، کراچی کے علاقے کلفٹن نیلم کالونی میں کومبنگ آپریشن ، 14افغان باشندے گرفتار، فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ، افغان باشندے غیر قانونی طریقے سے پاکستان آئے تھے ۔ کوئٹہ میں 22غیر قانونی طور پرمقیم افغان باشندے گرفتار، سندھ اپیکس کمیٹی اجلاس، وزیراعلیٰ سندھ ، آرمی چیف شریک ، آرمی چیف کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات، آرمی چیف کو غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی ، غیر قانوی مقیم افراد کو 31اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔

خبر نمبر 3

اقوام متحدہ کا پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کے تحفظ پر زور ، یو این ایچ سی ار کے مطابق تمام ملک افغان باشندوں کی بزور طاقت واپسی روکیں ، افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل محفوظ اور بہتر انداز سے اپنایا جائے ۔ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود پاکستان افغان شہریوں کی محفوظ واپسی یقینی بنائے ، عالمی ادارے کا افغان مہاجرین کو 4 دہائیوں سے پاکستان میں رہائش دینے پر شکریہ ، چیلنجز کے باوجود پاکستان افغان شہریوں کی محفوظ واپسی یقینی بنائے، افغانستان میں انسانی حقوق کے مسائل اور خواتین کو تکالیف کا سامنا ہے ۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے انہیں حفاظت کے سنگین مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے ۔

خبر نمبر 4

راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، تھانہ ٹیکسلا کی حدود سے گاڑی سے دھماکا خیز مواد برآمد، دو ملزم گرفتار، پولیس کے مطابق دونوں افراد خیبرپختونخوا سے دھماکا خیز مواد لے کر شہر میں داخل ہوئے ۔ پولیس نے ان کی گاڑی بھی تحویل میں لے لی ۔

خبر نمبر 5

پاکستانی ڈریسنگ روم میں ایوارڈ کی تقریب ، مکی آرتھر نے پلیئرز کی کارکردگی کو سراہا، کہا ایسی ہی کرکٹ کھیلنی ہے یہی ہمارا دی پاکستان وے ہے ،

خبر نمبر 6

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نیدر لینڈز کے خلاف فتح سے مطمئن ہوں ، ٹیم نے مجموعی طور پر اچھا کھیلا ، سعود شکیل نے شاندار صلاحیتیں دکھائیں ، سعود شکیل کا کہنا تھا کہ پلان تھا کہ بولرز کو ٹارگٹ کر کے ان پر اٹیک کرنا ہے ، احساس تھا میری جگہ پانچویں یا چھٹی پوزیشن پر ہوگی ۔ اس حساب سے تیاری کی تھی ،

خبر نمبر 7

کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری ، 4وکٹوں کے نقصان پر 120رنز بنا لیے ، دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں آج اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہیں۔ آج دوسرے میچ میں سری لنکا اور جنوبی افریقا مدمقابل ہوں گی ، میچ دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا۔

خبر نمبر 8

ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ بن گئے ، پی این ایس ظفر اسلام آباد میں بحریہ کی کمان تبدیلی کی تقریب، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سبکدوش ہو گئے ۔ ایڈمرل نیازی نے بحریہ کی کمان ایڈمرل نوید اشرف کو سونپی ، پاک بحریہ کے نئے چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز سامنے رکھتے ہوئے صلاحیت بڑھانا ناگزیر ہے۔ پاکستان مشترکہ کوششوں اور تعاون پر یقین رکھتا ہے ۔

خبر نمبر 9

ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی ، مجموعی شرح 37.07فیصد ریکارڈ، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 98روپے مہنگا ہوا، 19اشیا ضروریہ کے دام بڑھے ، 16کی قیمتوں میں کمی آئی ،

خبر نمبر 10

لاہور میں میڈیکل اسٹورز پر ٹی بی کی ادویات کی قلت، مریضوں کو مشکلات کا سامنا، ٹی بی کے مریضوں کا محکمہ صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ ٹی بی کے مرض کی ادویات کی سپلائی کمپنیوں سے نہیں آ رہی ، دوا ساز کمپنیز کے مطابق خام مال نہ ہونے کے باعث ٹی بی کی دوا نہیں بن رہی ،

خبرنمبر 11

سرگودھا کی سیشن عدالت نے نواحی گاؤں میں شوہر کو رسیوں سے باندھ کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے ، اور اس کا جسم سگریٹ سے داغنے میں ملوث دو مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔ عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے تیسرے ملزم کو بری جبکہ چوتھے ملزم کو عدم گرفتاری پر اشتہاری قرار دے دیا۔

خبر نمبر12

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن، رمضان گوٹھ ، منگھو پیر میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف رینجرز کا آپریشن، متعدد غیر قانونی ہائیڈرنٹس سیل ، اب تک 109غیر قانونی ہائیڈرنٹس ختم کئے گئے ۔

خبر نمبر 13

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 177 کیس رپورٹ، محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے 126 مریض زیرعلاج ہیں ۔لاہور میں اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 52 ہے ۔ 24گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں آشوب چشم کے 4150 مریض رپورٹ، بہاولپور میں 595، فیصل آباد میں 393، ملتان 351، لاہور 346کیسز سامنے آئے ، پنجاب میں ایک مہینے میں ایک لاکھ 23ہزار سے زائد کیس رپورٹ،

خبر نمبر 14

پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج، علاقہ مکینوں کا دلہ زاک گرڈ اسٹیشن پر دھاوا، زبردستی گھر کر گلوزئی فیڈر آن کر دیا، عملے کو دھمکیاں ، بنوں میں بھی علاقہ مکینوں نے کورم گڑھی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، پتھراؤ ، پیسکو عملے پر تشدد، زبردستی آمندی فیڈر آن کردیا، گلوزئی فیڈر پر 93اور آمندی فیڈر پر 84فیصد سے زائد لاسزہیں۔ پیسکو عملے نے سیکیورٹی کے لیے پولیس بلا لی ۔

خبرنمبر15

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور راجا اظہرکی ضمانتیں منظور کر لیں ، دونوں رہنمائوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم ، پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی عبوری ضمانت کی توثیق ، سماعت 23اکتوبر تک ملتوی ۔

خبر نمبر 16

نوازشریف کے کیسز میں حفاظتی ضمانت لینے کا پروگرام ہے ، قانونی ٹیم نے تیاری کر لی ہے ۔ جب میاں نوازشریف پاکستان میں لینڈ کریں گے تو ان کے پاس ضمانت ہو گی ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ پروگرام شاہ زیب خانزادہ میں گفتگو، کہا کہ کوشش ہے کہ نوازشریف کے استقبال میں کوئی قانونی خامی نہ رہے ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی بریت کے فیصلے کے پیش نظر نوازشریف کو ضمانت ملنے کے امکانات روشن نظر آرہے ہیں۔

خبر نمبر 17

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کپاس کا عالمی دن منایا جارہا ہے ۔ پاکستان کپاس پیدا کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے ۔ ایک دہائی سے موسمی اثرات اور بیماریوں کے باعث کپاس کی پیداوار متاثر ہے ۔ کپاس کی پیداوار میں کمی سے کسانوں کو شدید مالی مشکلات کاسامنا ہے ۔ پاکستان میں 37فیصد لوگ زراعت کے شعبے سے روزگار حاصل کرتے ہیں ۔

خبرنمبر 18

59فیصد پاکستانی نوڈلز کے ذائقے سے محروم ، کبھی کھانے کا نہ کہا، 39فیصد کی نوڈلز کو پسندیدہ ڈش، کہا خوب شوق سے کھاتے ہیں ، گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کر دیا، دو فیصد نے جواب نہیں دیا۔

خبر نمبر 19

پاکستانی خاتون نمیرا سلیم نے خلا میں پہنچ کر نئی تاریخ رقم کردی، یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں ۔ خلا سے واپسی پر سفر کو یادگار قرار دے دیا ، کہا کہ تصور بھی نہیں کیا تھا کہ خلا میں اتنا خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔ خلا میں جانے کا یہ تجربہ بہت شاندار رہا۔

خبر نمبر 20

برطانیہ میں آج سے کہیں شدید گرمی ، کہیں تیز بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات نے اسکاٹ لینڈ کے بعض حصوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ۔ لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہونے کی وارننگ جاری، بعض مقامات پر 7انچ تک بارش کا امکان ہے ۔ شمالی انگلینڈ میں پارا 25ڈگری تک جا سکتا ہے ۔ لندن میں درجہ حرارت 23ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

خبر نمبر 21

پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ 2034کیلئے سعودی میزبانی کی کوشش کی حمایت کر دی ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یقین ہے سعودیہ کی میزبانی میں ورلڈ کپ یادگار رہے گا۔

خبر نمبر 22

ایشین گیمز میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دے دی، بنگلہ دیش نے ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔

خبر نمبر 23

پاکستانی کرکٹرز کو ملنے والی ماہانہ تنخواہ سامنے آ گئی ، اے کیٹگری کے تین کرکٹرز کو 60لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے ، اے کیٹگری میں بابر اعظم، محمد رضوان ، شاہین آفریدی شامل ، بی کیٹگری کھلاڑیوں کو 41لاکھ روپے ماہانہ دئیے جائیں گے۔ بی کیٹگری میں فخر زمان ، حارث ، امام ، نواز ، نسیم ، شاداب شامل ، سی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو ساڑھے 17 لاکھ روپے ملیں گے ۔ سی کیٹگری میں عماد وسیم اور عبداللہ شفیق شامل ، ڈی کیٹگری کھلاڑیوں کو 11لاکھ 30ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔

خبر نمبر 24

اسکردو میں سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ میں جیپ ریلی کا آغاز، افتتاحی تقریب میں میوزیکل بینڈ ز کی پرفارمنس، جیپ ریلی میں 100سے زائد مرد وخواتین ڈرائیورز حصہ لیں گے ۔ میلے میں پولو میچز اور مختلف ثقافتی کھیل بھی ہوں گے ۔ مقابلوں سے لطف اندوز ہونے بڑی تعداد میں سیاح اسکردو پہنچ گئے ۔

خبر نمبر 25

کراچی آرٹس کونسل میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا اآج 29واں روز، آج شام ساڑھے چھ بجے مقامی گروپ کا ڈرامہ لو ایٹ 70پیش کیا جائے گا جبکہ رات ساڑھے آٹھ بجے ڈرامہ پیر اچھے اور میر باقر علی پیش کیا جائے گا۔ فیسٹیول 8اکتوبر تک جاری رہے گا۔