خبرنمبر 1
ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن ، 2روز میں 60خاندان افغانستان واپس لوٹ گئے ، غیر قانونی مقیم افراد نے جائیدادیں فروخت کرنا شروع کر دیں، شکرگڑھ سے 21غیرقانونی مقیم غیر ملکی گرفتار، فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ۔
خبر نمبر 2
بھارت کی کرکٹ میں بھی سیاست، پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو تاحال بھارت کے ویزے جاری نہ ہو سکے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھارتی روئیے پر تشویش کااظہار، امید ہے آئی سی سی معاملے کا نوٹس لے کر مسئلہ حل کرائے گی ، پی سی بی
خبر نمبر3
فرٹیلائزر کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر اربوں روپے کے نقصان کا انکشاف، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے تشکیل کردہ کمیٹی اضافے پر کام کرے گی ۔ کمیٹی پلانٹس کو درپیش گیس کے مسائل بھی حل کرے گی۔ فرٹیلائزر مینو فیکچررز کے 6پاور پلانٹس ماڑی پٹرولیم سے گیس لیتے ہیں ، فرٹیلائزر کیلئے آکری مرتبہ سال 2020میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا۔
خبر نمبر 4
عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ، امریکی خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ایک بیرل 81ڈالر80سینٹ کا ہوگیا، برینٹ کی قیمت میں بھی کمی، قیمت 83ڈالر 63سینٹ فی بیرل ہو گئی ۔
خبر نمبر 5
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں تھانہ ڈیفنس اے کا دورہ ، فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں پر کارروائی مقررہ مدت میں یقینی بنانے کا حکم، حوالات میں بند ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے میں استفسار ، بھیک مانگنے پر پکڑے گئے بزرگ کو رہا کرنے کا حکم ، تھانوں میں سائل کو کسی قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہیے ، محسن نقوی کی گفتگو۔
خبرنمبر 6
میکسیکو میں مہاجرین کی بس کو حادثہ ، 18افراد ہلاک ، مہاجرین غیرقانونی طریقے سے امریکا، میکسیکو بارڈر پہنچنا چاہتے تھے ، ہلاک افراد ہیٹی اور وینزویلا کے شہری ہیں ۔
خبر نمبر7
ری پببلکنز کی کیون مکارتھی کی جگہ نیا اسپیکر لانے کی سرتوڑ کوششیں، امریکی صدر کسی بھی اسپیکر کے ساتھ کام کرنے کو تیار، تعمیری کام کرنا چاہتا ہوں اس کے علاوہ کوئی انتخاب نہیں ، کانگریس کوئی بھی قانون سازی کرتی ہےتو قبول کروں گا۔ بائیڈن کی وائٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو۔
خبر نمبر 8
بھارت کی ریاست سکم میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد53ہوگئی ، 140افراد تاحال لاپتا، سکم میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ڈیم اور کئی پل بہہ گئے تھے ۔
خبر نمبر 9
فیفا ورلڈ کپ پاکستان کا سعودی کوششوں کی حمایت کا اعلان ، چاہتے ہیں سعودی بھائی اپنی کوشش میں کامیاب ہوں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یقین ہے سعودی عرب ایک یادگار ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔
خبر نمبر 10
شگر، دنیا کے بلند ترین سرد صحرا میں جیپ ریلی ، ڈرائیورز 4کلومیٹر کے ٹریک پر مہارت دکھائیں گے ۔ آج بلائنڈ لیک پر کشتی رانی ، تیر اندازی اور راک کلائمبنگ کا مقابلہ بھی شیڈول ، سرفہ رنگا پولو کپ کا فائنل بھی آج ہی ہوگا۔ رات کو کلچرل نائٹ میں مقامی فنکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔


