خبرنمبر 1
آئی جی کے پی کا کہنا ہے کہ جنوری سے اب تک کے پی میں 15خود کش حملے ہوئے ،10خود کش حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے تھا، ان کے فنگر پرنٹس نادرا میں موجود نہیں ، آئی جی کہتے ہیں بھتہ خوری میں افغان نمبر استعمال ہوتے ہیں رسائی مشکل ہے
خبرنمبر2
دہشتگردی اور جرائم میں افغان موبائل سمز کا ستعمال ، حساس اداروں کی سرحدی علاقوں میں افغان سم پر پابندی کی سفارش، افغانستان کے موبائل ٹاورز کی سرحدی علاقوں تک رسائی ہے ، جس کو دہشتگرد اپنے فائدے کے لیے افغان سمز استعمال کرتے ہیں ۔
خبر نمبر 3
نیشنل پارٹی کے سینٹر طاہر بزنجو کا جلد شفاف انتخابات کا مطالبہ ، کوئی مانے نہ مانے پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے ، پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ لینے کا مساوی حق ہے ۔ اتحادی حکومت کو کہتا رہا انتقامی سیاست ترک کر دی ۔نجی یونیورسٹی کے بلوں کی منظوری میں بہت مال بنایا گیا۔
خبر نمبر 4
برطانیہ کا بھی بھارت پر خود مختاری کے احترام پر زور، وزیراعظم رشی سونک نے جسٹسن ٹروڈو سے فون پر بات کی ، برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ تمام ممالک ویانا کنونشن پر عمل درآمد کریں ،
خبر نمبر 5
کوئٹہ میں وردیاں آ گئیں گرم ملبوسات کی خریداری شروع، شہریوں نے لنڈا بازاروں کا رخ کر لیا کہتے ہیں کہ لنڈے کے کپڑے بھی مہنگے ہیں ، خریدنا مشکل ہو گیا۔


