کراچی (ای پی آئی )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نےکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بجلی قیمتوں کے خلاف کل گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ،دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے
انھوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس سطح پر رکھ کر معیشت آگے نہیں بڑھا سکتے، پیٹرول کے ساتھ تمام غذائی اشیاء سستی ہونی چاہئیں۔
ان کا مزید کہتا تھا کہ سرکلر ریلوے، کے فور منصوبہ التواء کا شکار ہے، سندھ حکومت نے بیڑا غرق کردیا اور سرکاری ادارے تباہ ہوگئے، سندھ میں اسکولوں اور کالجوں کا حال برا ہے۔
امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ جرائم ان آبادیوں میں پنپتے ہیں جہاں معاشی حالات خراب ہوں، کرائے پر اسلحہ ملتا ہے تو اسٹریٹ کرائم کیسے رکیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ کل ایک میٹنگ ہوئی، وزیرِ اعظم کو بھی ہونا چاہیے تھا، کراچی سندھ کا کیپیٹل ہے، پاکستان کی معیشت چلاتا ہے، اس وقت آئی ٹی کی تعلیم بہت مہنگی ہے، نجی سیکٹر میں آئی ٹی کی تعلیم رینج سے باہر ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مہنگائی بڑھاتے جائیں گے تو یہ نوجوان کہاں جائیں گے؟ نالوں کے پروجیکٹ میں بھی بہت سارے نقائص ہیں


