خبرنمبر 1
حماس کا اسرائیل پر زمین ، سمندر اور فضا سے حملہ ، 22اسرائیلی ہلاک ،متعدد زخمی اور یرغمال، القسام بریگیڈ نے اسرائیلی علاقوں میں ڈھائی ہزار سے زائد راکٹ داغے ، پیدل مزاحمت کا ر اسرائیلی سرحد عبور کر کے اسرائیلی علاقوں میں داخل، موٹر گائیڈرز سے بھی القسام کے جنگجو اسرائیلی علاقوں میں داخل ہوئے ، اسرائیلی اخبار کے مطابق حماس کے اچانک حملوں سے متعدد اسرائیلی ہلاک ، سیکڑوں زخمی اور لاتعداد یرغمال بنائے گئے ہیں ، حماس نے سہ طرفہ کارروائی کو اپریشن الاقصی فلڈ کا نام دیا ہے ۔ حماس کے حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری ، غزہ میں فلسطینی وزارت داخلہ کی عمارت کو تباہ کر دیا، غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان اسرائیلی فوج ،
خبر نمبر2
اسرائیل پر حماس کے آپریشن الاقصی فلڈ کا آغاز، حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے سجدہ شکر کی وڈیو ، وڈیو میں اسماعیل ہنیہ ٹی وی پر حماس کے حملوں کی خبر دیکھ رہے ہیں ، اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو نے کہا کہ اب اسرائیل حالت جنگ میں ہے ، یہ جنگ ایک آپریشن یا لڑائی کا کوئی ایک دور نہیں بلکہ مکمل جنگ ہو گی ۔ فوج کو اسرائیلی علاقوں سے حماس کے مزاحمت کاروں کو نکالنے کا حکم ،
خبرنمبر 3
دہشتگرد گروپ کی احمد آباد میں نریندرامودی اسٹیڈیم اڑانے کی دھمکی ، بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو دہشتگردوں کی ای میل موصول ، دہشتگردوں کا 500کروڑ دینے اور گینگسٹر روی بشنوئی کی رہائی کا مطالبہ ، مودی اسٹیڈیم پر حملے کیلئے لوگ بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں ، پولیس خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں پر دھمکی کاالزام، گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف مقدمہ درج ، پولیس کا کہنا ہے کہ ای میل آئی ڈی ٹریس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، لگتا ہے ای میل یورپ سے آئی ہے ۔ ہردیپ نجر کے قتل کے بعد بھارتی حکومت عالمی تنقید کی زد میں ہے ۔
خبر نمبر4
کرکٹ ورلڈ کپ افغانستان کا بنگلہ دیش کو 157رنز کا ہدف، ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ، دھرم شالا افغانستان کی پوری ٹیم 38ویں اوور میں پویلین لوٹ گئی ، رحمان اللہ گرباز 47رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ شکیب الحسن اور مہدی حسن نے 3،3وکٹیں لیں ۔
خبر نمبر 5
دلی میں ورلڈ کپ کرکٹ کا دوسرا میچ، دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ، ایک وکٹ کے نقصان پر 111رنز بنائے ۔
خبر نمبر6
ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو افغان سرزمین میں مکمل آزادی حاصل ہے ، پاکستان کے خلاف جنگ میں افغان خود کش بمباروں کی شمولیت کے شواہد ہیں ۔ ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کے قبائلی علاقوں میں ذاتی تعلقات ہیں ، کچھ طالبان سپاہیوں کا کہنا ہے جہاد کا اگلا حصہ پاکستان کیخلاف جنگ ہے ۔ کابل میں طالبان کے کنٹرول سے ٹی ٹی پی کو فائدہ ہوا۔ سب سے بڑا فائدہ تب ہوا جب کابل جیل میں قید سیکڑوں دہشتگرد رہاہوئے ۔
خبر نمبر 7
نوازشریف واپس آ رہے ہیں ، چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے تمام مسائل حل ہوں گے ، رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 21اکتوبر کو نوازشریف کے آنے کے بعد خوشحالی کا دور آئے گا۔نوازشریف نے دو بار آئی ایم ایف سے نجات دلائی۔ اب بھی نجات دلائیں گے ۔ 2018میں جسے لوگ تحفہ سمجھ کر لے آئے تھے وہی ان کے گلے پڑ گیا۔ عثمان ڈار بارے صحافی کے سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وہ جانیں اور ان کی پارٹی جانے وہ عثمان ڈار کے بارے میں بات نہیں کریں گے ۔
خبرنمبر 8
استحکام پاکستان پارٹی 13اکتوبر کو جھنگ سے عوامی رابطہ مہم کا اعلان ، پارٹی رہنما فردوس عاشق کاروایتی سیاست نہ کرنے کا دعویٰ ، راجے کئی آئے اور قوم نے ان کے باجے بجتے دیکھے ، لانگ مارچ اور دھرنوں سے ملک کو نقصان پہنچا ، ہم 76سالوں کی روایتی سیاست نہیں کرنا چاہتے ،
خبرنمبر 9
اس سال پنجاب میں کپاس کی فصل کی پیداوار میں اضافہ ہوا، فصل کو بیماری سے بچانے کے لیے افواج پاکستان نے ہر سطح پر رہنمائی کی ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی وفاقی وزیر گوہر اعجاز کے ساتھ پریس کانفرنس، کہا فوج کے ہیلی کاپٹرز اور ڈرون سفید مکھی پر اسپرے کرتے رہے ، بھرپور معاونت اور رہنمائی پر پاک فوج کے شکر گزار ہیں ، ذمہ داری سے کام کیا جائے تو بہترین نتائج آتے ہیں ، وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت 10سال بعد مضبوط ہو گئی ہے ۔
خبر نمبر10
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کل گورنر ہائوس پر دھرنا دینے کا اعلان ، بجلی قیمتوں کے خلاف دھرنا دیا جارہا ہے ، دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے ۔ حافظ نعیم کا پٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا مطالبہ ،
خبر نمبر 11
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب 3یوسیز سے ضمنی انتخاب لڑیں گے ، کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہریوں کی خدمت ہونی چاہیے چاہے کام کوئی بھی کرے ، بغض مرتضیٰ اور بغض پیپلزپارٹی میں الزامات نہ لگائے جائیں ، جب ٹاؤن چیئرمینز سے ملتے ہیں حافظ نعیم ناراض ہو جاتے ہیں ، یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی ووٹ لے کر منتخب بھی ہو اور اسے کام نہ کرنے دیا جائے ۔
خبر نمبر 12
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کی کوشش، پولیس کا صرافہ بازار میں شیخ رشید کے آبائی گھر چھاپا، شیخ راشد شفیق نہ ملے ، ایک بیان میں کہا کہ پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکار دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے ۔ ملازمین پر تشدد کیا اور ان کے متعلق پوچھ گچھ کی ،
خبر نمبر 13
وہاڑی میں شادی سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا، خاتون بری طرح جھلس گئی ، گلی سے گزرنے والے دو بچے بھی تیزاب کی زد میں آ گئے ،واقعے کے بعد شہریوں نے ملزم کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
خبر نمبر 14
پشاور کے 4پولیس تھانوں میں قائم جینڈر ڈیسک غیر فعال، دفاتر کو تالے ، خواتین پولیس اہلکار غائب، شکایت لے کر آنے والی خواتین اور خواجہ سرا پریشان ، عملہ نہ ہونے کی وجہ پولیو مہم یا دوسری ڈیوٹیاں ہیں ، ایس پی کینٹ ، تھانہ چمکنی حیات آباد بڈھ بیر، گلبہار میں جینڈر ڈیسک ہیں ۔
خبر نمبر 15
سمبڑیال میں باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی اور داماد کوفائرنگ کر کے قتل کردیا، ملزم گرفتار، پولیس کے مطابق لڑکی شوہر کے ہمراہ والد سے ملنے آئی تھی ۔ اس نے 4ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی ۔
خبرنمبر 16
گوجرانوالہ کے شہری مردہ مرغیاں کھانے سے بچ گئے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جی ٹی روڈ پر کارروائی ، مردہ مرغی کے گوشت سے بھری گاڑی پکڑ لی ۔9من مردہ مرغیاں ڈمپنگ سائٹ پرتلف،
خبرنمبر17
ہنگو میں تیندوا نہ پکڑا جا سکا، لودھی خیل رئیساں زمین جی ٹی روڈ پر تیندوے کی تلاش جاری، رات تیندوا علاقے میں دوبارہ دیکھا گیا، ایس ڈی ایف او کا کہنا تھا کہ آج دوبارہ نئے لائحہ عمل کے ساتھ تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کریں گے۔


