خبرنمبر 1

نوازشریف کی ضمانت کیلئے 19اکتوبرکو لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی ۔ قائد ن لیگ کا 9 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہونے کا امکان، وہاں سے 14اکتوبر کو دبئی روانہ ہوں گے ۔ نوازشریف 21اکتوبر کی شام پاکستان لاہور پہنچیں گے ۔

خبرنمبر 2

شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف آشیانہ ریفرنس پر سماعت، عدالت کی دلائل جاری رکھنے کی ہدایت، سماعت 28اکتوبرتک ملتوی، جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے ریفرنس پر سماعت کی ، احد چیمہ نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی ۔

خبرنمبر3

پشاور میں ایف آئی اے کا صدر بازار میں چھاپہ،40ہزار ڈالر برآمد، کرنسی کی غیر قانونی ایکس چینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار، تحقیقات کاآغاز،

خبرنمبر4

افغانستان کے شمال مغربی علاقوں میں 6.2شدت کا زلزلہ ، زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ، ایران اور ترکمانستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔