خبرنمبر 1
انسانی اسمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ، گوجرانوالہ سے ایف آئی اے نے 3انسانی اسمگلرز گرفتار کر لیے ، ملزمان نے بیرون ملک سفر کے لیے لوگوں سے لاکھوں روپے ہتھیائے ۔
خبرنمبر2
راولپنڈی ، تین سالہ بیٹی کے سامنے باپ قتل، پولیس کے مطابق گولی لگنے سے بچی بھی زخمی ہوئی ، مقتول بیٹی کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا۔
خبر نمبر 3
بھارتی فوج میں نظم و ضبط ناپید ہونے لگا، فوجی اہلکاروں کے بعد فوجی افسران بھی ایک دوسرے کو مارنے لگے ، گزشتہ سال 537کورٹ مارشل ہوئے ۔ ایک سال میں 6ہزار سے زائد ڈسپلن کے واقعات پیش آئے ۔ چند روز قبل ایک بھارتی میجر نے متعدد افسران کو یرغمال بنایا، چھٹی نہ ملنے پر فوجی نے افسر کو گولیوں سے بھون دیا۔


