خبرنمبر 1
لاہور میں میاں محمود الرشید ، اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، انسداد دہشتگردی کی عدالت کا دونوں کو 21 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم ، ہنگامہ ارائی کے کیس میں گرفتار خدیجہ شاہ نے مقدمات کی تفصیل کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ بغیر اجازت ورکر کنونشن کرنے پر مردان پی ٹی آئی کے 86رہنماؤں ، کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج ،
خبر نمبر 2
کیپٹن (ر) صفدر کی مہنگائی نہ ہونے کی انوکھی دلیل ، ہزارہ ڈویژن کے لوگوں سے گفتگو میں کہا پہلے زمانے میں ایک کلو دیسی گھی اوگی لیجاتے تھے ، اور دیسی گھی کے بدلے ایک من آٹا لاتے تھے ، معاملہ ویسا ہی ہے پھر مہنگائی کہاں ہے ؟ بتائیں۔
خبر نمبر 3
کراچی میں بینک کیش وین لے کر فرار ہونے والے ملزمان پکڑے گئے ، واردات میں باپ اور بیٹے بھی ملوث ہیں ، ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے رقم پنجاب اور کے پی میں منتقل کی ، پنجاب پولیس کی مدد سے چھاپے مارے ، ملزمان سے 5کروڑ 55لاکھ کی رقم برآمد کر لی ، دیگر دو ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔
خبر نمبر 4
اندھڑگینگ کے ڈاکو تنویر اندھڑ کی سانحہ ماہی چوک کے متاثرین پر فائرنگ، متاثرہ فیملی نے پٹرولنگ پولیس چوکی میں پناہ لے لی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔


