خبرنمبر 1
فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی ، حماس کے ملٹری ونگ کی اسرائیل کے خلاف بڑی کارروائی ، طوفان الاقصی آپریشن میں 5ہزار راکٹ فائر کرنے کا دعویٰ، راکٹ حملوں سے 40اسرائیلی ہلاک ، 740زخمی ، متعدد اسرائیلی علاقے کے حملوں کی زد میں آئے ، جنگجوؤں کا مزید حملے کرنے کا عندیہ ، راکٹ حملوں سے اسرائیل میں جنگی الرٹ جاری ، کئی عسکریت پسند اسرائیلی علاقے میں گھس آئے ، حماس نے اسرائیل کے ایک پولیس اسٹیشن کا کنٹرول سنبھال لیا۔
خبر نمبر2
اسرائیل ک جوابی کارروائی، 160فلسطینی شہید، 950زخمی ، اسرائیلی حملے سے متعدد عمارتوں کو نقصان ، روال سال اسرائیلی حملوں میں 200سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔
خبر نمبر 3
آپ الیکشن کی فکر میں ہیں ، ادھر ریاست ڈوب رہی ہے ، حالات ایسے ہیں کہ مہم نہیں چلا سکتے ، الیکشن ہوا تو انتخابی عمل بالکل مخدوش ہو جائے گا، پاکستان اس وقت داخلی بیرونی مشکلات سے دوچار ہے ، ہر سیاستدان کو جیل سے باہر ہونا چاہیے ، میرے ہاتھ کھلے ہیں تو میرے مخالف کے ہاتھ بھی کھلی ہونے چاہیں، میں جلسے کروں مخالف قید ہو مزہ نہیں آئے گا، اگر وہ قانون کے گھیرے میں آیا ہے تو پھر قانون سے کوئی باہر نہیں ، میں نے مغربی سفارتکار کو کہا کہ تین بار کا وزیراعظم قید تھا تو آپ کو تشویش کیوں نہیں ہوئی ؟ مولانا فضل الرحمان کی پشاور میں پریس کانفرنس ، مولانا فضل الرحمان کی غیر ملکیوں کو نکالنے کی پالیسی پر کڑی تنقید، پولیس افسران گدھ کی طرح ان لوگوں پر جھپٹ رہے ہیں ، کسی مہمان کو لات مار کر نکالو گے تو وہ تعریف نہیں کرے گا، انسانی حقوق کی تنظیمیں دیکھیں کہ پاکستان میں یہ کیا ہورہا ہے ؟امیر جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کی اپیل
خبر نمبر 4
بہت مشکل حالات ہیں ، الیکشن پتہ نہیں کب ہونگے؟مگر تمام مسائل کا حل الیکشن ہے کچھ سیاستدان کہتے ہیں الیکشن کے وقت موسم ٹھیک نہیں ہوگاآئین کے مطابق الیکشن ہو رہے ہیں اگرکوئی آئینی راستہ نہیں ملتا تو کیا ایمرجنسی لگے گی ؟ مار چ میں آدھی سینٹ ختم ہو جائے گی اسمبلیاں بننا ضروری ہیں ۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر کیسز غلط نہیں مگر کسی پارٹی کو مائنس کرنا مشکل ہے ، افغان پالیسی کی وجہ سے زرعی ملک کی بجائے پاکستان واراینڈ ویپن کنٹری بن گیا۔ ہمارے گلے میں منشیات اور کلاشنکوف پڑ گئی ، پی پی رہنما خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو
خبرنمبر5
ملک میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن میں 5روز میں 100خاندان افغانستان واپس لوٹ گئے غیر مقیم افراد نے جائیدادیں فروخت کرنا شروع کر دیں۔
خبر نمبر6
کرکٹ ورلڈ کپ ، بنگلا دیش کی افغانستان کو شکست ، بنگلا دیش نے 157رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا، مقررہ 50 اوورز میں 429رنز کا ریکارڈ ہدف، ایڈن مارکر کا نیا ریکارڈ، 49گیندوں پر تیز ترین سنچری، جنوبی افریقہ کی طرف سے کوئنٹن ڈی کاک اور راسی دین ڈوسن کی بھی سنچریاں ۔
خبر نمبر 7
میچ میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم کا ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال، ہوٹل اسٹاف نے پاکستانی ٹیم کو ویلکم کیا، فینز بھی بڑی تعداد میں موجود ، ٹیم نے بولنگ کوچ مورنی مورکل کی سالگرہ منائی اور کیک کاٹا۔


