خبرنمبر 1
فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف دفاع کا حق ہے ، عوام قابض افواج کے خلاف اپنا دفاع کریں ،
خبر نمبر2
سعودی عرب کا فریقین سے تشدد روکنے پر زور، سعودیہ نے پہلے ہی کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف ایکشن کے نتائج بتائے تھے ، دو ریاستی حل ہی خطے میں امن کا ضامن ہے قطر نے خراب صورت حال کا ذمے دار اسرائیل کو قرار دے دیا، عمان کا عالمی برادری سے کشیدگی ختم کرانے کا مطالبہ ، امریکا نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی شہروں پر حماس کے حملوں کی مذمت
خبر نمبر 3
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہر وقت الیکشن کے لیے تیار ہے ، پیپلزپارٹی الیکشن جیتے گی، مولانا فضل الرحمان کے بیان کے سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر جمہوری سیاستدان کہے گا مسئلے کا حل الیکشن ہیں ، فضل الرحمان ایک جمہوری سیاستدان ہیں میرا نہیں خیال کہ وہ الیکشن مخالف ہیں ۔
خبر نمبر 4
جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کا کیس ، انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے حماد اظہر، اسلم اقبال ، حسان نیازی کو اشتہاری قرار دیدیا۔ دیگر دو ملزم بھی اشتہاری قرار، پولیس نے رپورٹ پیش کی تھی کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں ۔ اشتہاری قرار دیا جائے ۔
خبر نمبر 5
9مئی کا واقعہ جیسا واقعہ تو بھارت بھی نہیں کر سکا، ن لیگ کے رہنما ایاز صادق کا بہاول پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب ، ہم نے مارچ 2022 میں صرف اور صرف ملک بچانے کے لیے اقتدار لیا تھا ، پاکستان کی مشکلات کے خاتمے کے لیے کام کیا،
خبر نمبر 6
اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ نواز، شہبازشریف اور زرداری ریٹائرڈ ہو جائیں ۔ چودھری پرویزاور شجاعت کے دل میں محبت ہے ، لیکن بچوں کے دل میں کوئی محبت نہیں ۔ سب کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے ، پچھلے چیف جسٹس نے جاتے جاتے چھکا مارا ہے ۔ 16ماہ میں پی ڈی ایم نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔
خبرنمبر 7
سوات میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر امجد علی سمیت 8گرفتار، تمام پی ٹی آئی رہنمائوں کو پی کے 7میں کارنر میٹنگ پر گرفتار کیا۔ تمام گرفتار افراد کو تھانہ غالیگے منتقل کر دیاگیا۔
خبر نمبر 8
وزیراعظم سمیت دیگر فریقین رازق سنجرانی کی تعیناتی کو عدالتی آبزرویشن کا اثر لیے بغیر دیکھیں تعیناتی درست ہے یا نہیں ؟اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کی بطور ایم ڈی سینڈک میٹل تعیناتی پر عدالتی فیصلے کی کاپی وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو بھیجنے کا حکم ، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 2011 میں رازق کی بطور ایم ڈی سمری منظور کی تھی ، ہر 3سال بعد ایس ای سی پی کو کیا دوبارہ تعیناتی کی رپورٹ دی ، عدالت کو مطمئن نہیں کیا جا سکا۔
خبر نمبر 9
سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں 224کیسز نمٹا دئیے ، سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق یہ کیسز 2تا6اکتوبر نمٹائے گئے ، چیف جسٹس مقدمات نمٹانے کے لیے پرعزم ہیں ،


