خبرنمبر 1
کالعدم ٹی ٹی پی کی تنظیم نو میں افغانستان کا کردار، آپریشن ضرب عضب سے کالعدم ٹی ٹی پی کا شیرازہ بکھرا، دہشت گرد خود کو بچانے ، منظم ہونے کے لیے افغانستان منتقل ہو گئے ، افغان طالبان کے کنٹرول کے بعد سیکڑوں دہشت گرد رہا ہوئے ، رہنماؤں کارکنوں کی رہائی سے کالعدم ٹی ٹی پی کی طاقت بڑھی ، کیا افغان طالبان اپنی زمین پر موجود دہشتگردوں کو لگام ڈالیں گے ؟ یا اسی طرح معصوم پاکستانی افغانی ٹی ٹی پی کی بربریت کا نشانہ بنتے رہیں گے ۔
خبر نمبر2
راشد منہاس روڈ پر طالبات کو ہراساں کرنے والا پکڑا گیا، ملزم عدیل کے خلاف جوہر آباد میں ایف آئی آر درج تھی ، پولیس کے مطابق ملزم نے طالبات کو دیکھ کر نازیبا حرکات کی تھیں ، بہادر طالبات نے وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی ۔
خبرنمبر 3
کندھ کوٹ کچے میں پولیس آپریشن ، دو مغوی بازیاب، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوئوں نے مغویوں کو ایک ہفتہ قبل ہیبت روڈ سے اغوا کیا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو مغوویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔


