خبرنمبر 1

حماس کا اسرائیل میں گھس کر وار، بری ، بحری اور فضائی حملے ، مقبوضہ علاقوں میں شعلوں کا رقص، 100سے زائد اسرائیلی مارے گئے غزہ سے اسرائیل پر 2منٹ میں 5ہزار راکٹ داغے گئے ۔ اشکلون ، اشدود کی سڑکیں تباہ شدہ گاڑیوں سے بھر گئیں ۔ حماس کے چھاتہ بردار جنوبی علاقوں میں اتر گئے ، موٹرسائیل سوار دستوں کی بھی اسرائیلی فوج پر یلغار، اسرائیلی کمانڈر سمیت درجنوں فوجی اہلکار گرفتار کر لیے ۔ اسرائیلی فوج کی گاڑیوں پر قبضہ کر لیا، ٹینک جلاد ئیے ، شہریوں نے بھی گرفتار اسرائیلیوں پر غصہ نکالا، خواتین نے بھی غزہ کی پٹی پر جشن منایا، بچوں نے اسلحہ لہراتے ہوئے جنگی ترانے پڑھے ،

خبرنمبر 2

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ حماس کا حملہ اسرائیلی مظالم کا جواب ہے ۔ یہ حملہ اسرائیل سے معاہدہ کرنے والوں کو پیغام ہے ، ایران نے حماس کا آپریشن قابل فخر قرار دے دیا۔ سعودی عرب کا کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ ، سعودی عرب نے کہا کہ اسرائیل کو خبردار کرتے رہے ہیں ۔ یو اے ای ترکیے کا فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اسرائیل کی حمایت کا اعلان ۔

خبر نمبر3

فکر مت کرو، تمہیں کوئی چھو نہیں سکتا، حماس کے مجاہدین جنگ میں بھی آداب نہ بھولے ، مجاہدین کی اسرائیلی ماں کو تسلی دینے کی ویڈیو وائرل، حماس اہلکاروں کی اسرائیلی بڑی بی کے ساتھ وڈیو ، ایک اسرائیلی افسر کے گھر چھاپے پر افسر نہیں ملا، لیکن اس کی بوڑھی خالہ مل گئی جس سے اسرائیلی افسر کی بوڑھی خالہ کے ساتھ احترام سے پیش آئے ۔ اپنی بندوق خاتون کی گود میں رکھی ویڈیو بھی بنوائی ۔

خبر نمبر 4

مسئلے کا حل خود مختار فلسطین میں پوشیدہ ہے ، نگران وزیراعظم انوارا لحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ خود مختار فلسطینی ریاست قائم ، القدس دارالحکومت بنایا جائے ۔ سابق وزیراعظم شہبازشریف کا اظہار تشویش ، صورتحال پوری دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ۔ پاکستان مظلوم فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کا حامی ہے ۔ بلاول بھٹو کہتے ہیں وزیر خارجہ کی حیثیت سے پاکستانی عوام ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ ہیں ۔ سابق صدر آصف زرداری کا ہمدردیاں اور دعائیں فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹوئٹ کیا کہ مزاحمت زندہ باد، فلسطین زندہ باد ،

خبر نمبر 5

خوشی ہے خواجہ آصف تو سامنے آئے ، بلاول بھٹو کا طنزیہ تیر، ہمارے ساتھ جو ن لیگ کے وزیر تھے پتہ نہیں کہاں غائب ہو گئے ، سارا بوجھ شریف خاندان کو نہیں اٹھانا چاہیے نوازشریف خوش آمدید کے بینر تو لگنے چاہیں ، کہا جلد الیکشن چاہتے ہیں تاکہ عوام کی خدمت کرسکیں ۔ پی ٹی آئی میں 9مئی میں ملوث لوگوں سے اتحاد کا نہیں سوچ سکتے ۔ مہنگائی کے سوال پر ایک سوال میں کہا کہ مہنگائی کیخلاف ٹرک پر چڑھ کر احتجاج افورد نہیں کر سکتے ،

خبرنمبر 6

ایشین گیمز کا کرکٹ ایونٹ ، پاکستان ٹیم کانسی کا تمغہ بھی نہ جیت سکی، تیسری پوزیشن کے میچ میں گرین شرٹ س کو بنگلا دیش کیخلاف شکست ، برش سے متاثرہ سنسنی خیز میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔ سفیان مقیم آخری اوور میں 20رنز کا دفاع بھی نہ کر سکے ، رقیب الحسن نے چوکا لگا کر بنگلا دیش کو میچ جتوایا۔