خبرنمبر 1
مشرق وسطی کی صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں انسانی جانوں کے نقصان پر تشویش ہے ، پاکستان مشرق وسطی میں امن کے حل کے لیے دو ریاستی حل پر بات کرتا رہا ہے ، ایک قابل عمل اور خود مختار فلسطینی ریاست کو 1967سے پہلے کی صورتحال پر قائم کیا جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، عالمی برادری نہتے لوگوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے ، ترجمان دفتر خارجہ ، مشرق وسطی میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دل شکستہ ہے ، پائیدار امن دو ریاستی حل سے ہی آئے گا۔ انوارالحق کاکڑ نگران وزیراعظم کا ٹوئٹ کہ خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام اور مسئلہ فلسطین کا حل ضروری ہے ہم شہریوں کے تحفظ اور تحمل پر زور دیتے ہیں ۔
خبر نمبر2
افغانستان شمال مغربی علاقوں میں 6.2شدت کا زلزلہ ، 14افراد ہلاک 78زخمی ، متعدد عمارتیں منہدم متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اپریشن جاری ، زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ۔


