خبر نمبر1

حماس کے مزاحمت کار اسرائیلی فورسز سے جھڑپیں تیسرے روز بھی جاری ، 2روز کے دوران فوجیوں سمیت 700اسرائیلی مارے جا چکے ، 130اسرائیلی فوجی اور شہری غزہ میں قید، اسرائیلی فوجی ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ حالات کنٹرول کرنے میں توقع سے زیادہ وقت لگ رہا ہے ۔ غزہ میں زمینی کارروائی کی تیاری ، رات بھر فضائی حملے کیے گئے ۔ شہید فلسطینیوں کی تعداد 413ہو گئی 2300سے زائد ازخمی ، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں اسکول پر براہ راست بمباری کی ۔ اسکول میں 225فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے ، اسرائیلی حملوں میں 159عمارتیں مکمل تباہ ، ایک لاکھ 23ہزار فلسطینی بے گھر ہو چکے ،

خبر نمبر 2

اسرائیل حماس جنگ کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ، ایشیائی منڈی میں قیمتیں 4.7فیصد تک بڑھ گئیں ۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 8.65ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 4.5فیصد اضافہ ، ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 88ڈالر 39سینٹ ہو گئی ۔

خبر نمبر 3

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی ، شاہ محمود کے خلاف فرد جرم 17اکتوبر کو عائد ہو گی ۔ اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت، چالان کی کاپیاں تقسیم کر دی گئیں ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی ۔

خبر نمبر 4

چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل عدالت میں سخت احتجاج کیا، مطالبہ کیا کہ عام قیدیوں کی طرح سلوک کیا جائے ۔ وکیل سلمان صفدر کی عدالت کے باہر گفتگو، چیئرمین پی ٹی آئی کا بلڈپریشر آج زیادہ لگا، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا پیاں لینے سے منع کر دیا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کو آج پنجرہ نما جگہ پر پیش کیا گیا، اس طرح دہشتگردوں کو بھی پیش نہیں کیا جاتا۔ جج نے عمران خان سے تلخ باتیں کرنے کی کوشش کی ۔

خبر نمبر 5

پارلیمنٹ کو تو کہتے ہیں نمبر گیم پوری ہونی چاہیے لیکن فرد واحد آئینی ترمیم کرے تو وہ ٹھیک ہے ۔ پارلیمنٹ اچھا کرنا چاہتی تو کچلنا کیوں چاہتے ہیں؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ماضی میں آرٹیکل 184 تین کا استعمال صحیح ہوا یا غلط؟ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس ججز کے سپریم کورٹ بار کے وکیل عابد زبیری سے سوالات، اگر مگر نہیں سیدھا جواب بولیں ، عابد زبیری بولے آرٹیکل 184تین کا غلط استعمال ہوا اور اس کے خلاف اپیل ہونی چاہیے ۔ جسٹس جمال مندو خیل نے کہا کہ آپ مدعی ہیں نہ مدعاعلیہ تو پھر اس ایکٹ کی مخالفت کیوں کررہے ہیں؟اختیار آئین میں رہ کر استعمال کیا گیا ہوتا تو یہ قانون سازی نہ ہوتی، جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ موجودہ رولز میں تبدیلی کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے ، پارلیمنٹ رولز نہیں بنا سکتی اور نہ ہی رولز بنانے کے لیے قانون سازی کر سکتی ہے ۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ انصاف تک رسائی کے حق کی سپریم کورٹ خلاف ورزی کررہی ہوتو کی پارلیمنٹ مداخلت نہیں کر سکتی،

خبر نمبر 6

سیاسی جماعتیں نجکاری پروگرام پر متفق نہیں ۔ دوسرے ممالک کی حکومتی کمپنیوں کو نجاری پر عدالتوں میں کیسز کا خدشہ ہے ۔ عالمی بینک نے پاکستان کے نجکاری کے طریقہ کار پر سوالات اٹھا دئیے ۔ کہا کہ پاکستانی حکومتی کمپنیوں کا منافع جنوبی ایشیائی ممالک میں سب سے کم ہے ۔ اسٹیل ملز اور ریکوڈک فیصلوں سے پاکستان کا امیج معاہدوں کی پاسداری نہ کرنیوالے ملک کے طور پرابھرا۔ پاور سیکٹر اداروں کی نجکاری لیبر یونین کی وجہ سے نہ ہو سکی ۔ کے الیکٹرک کی نجکاری کے بعد بھی کارکردگی اطمینان بخش نہ رہی ، حکومت سے کمپنیوں کے حصص اسٹاک مارکیٹ میں لانے کا مطالبہ ،

خبر نمبر 7

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر گرنے کا سلسلہ جاری ، ڈالر 88پیسے سستا، انٹر بینک میں بھاؤ 281.80روپے ہے ۔ اوپن مارکیٹ ڈالر کی قیمت مزید ایک روپے کم ہو گئی ۔ ایک ڈالر 281.50روپے پر آ گیا۔ ریکارڈ بلند قیمت سے ڈالر 51.50روپے نیچے آ چکا ہے ۔

خبر نمبر 8

اسرائیلی فوج کے میزائل اسٹاک میں کمی کا انکشاف، ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تین اسرائیلی شہروں راکٹ حملے روکے نہ جانے کی وجہ یونٹوں کو گولہ بارود فراہم نہ کرنا ہے ۔ اسرائیل کے پاس گائیڈ ڈ اینٹی ایئر کرافٹ میزائل محدود تعداد میں ہیں ۔ اسرائیلی فوج غزہ سے قریب شہروں پر راکٹ حملے روک نہیں سکی۔

خبر نمبر 9

امریکہ نے اسرائیل کی مدد کے لیے امریکی جنگی بیڑہ بھیج دیا۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ فضائیہ طاقت بڑھائے گی ، اسرائیلی فوج کے لیے مزید جنگی سازوسامان بھیجیں گے ۔ حماس نے کہا کہ امریکی امداد جارحیت کے مترادف ہے ۔ امریکہ بحریہ کی کمک مورال بلند نہیں کر سکے گی۔

خبرنمبر 10

اسرائیل اور امریکا حماس کے خلاف عالمی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ، سلامتی کونسل کابندکمرہ ہنگامی اجلاس بے نتیجہ ختم، مشترکہ اعلامیہ یا بیان تک جاری نہ ہو سکا۔ امریکی اور اسرائیل کے مطالبے کے باوجود کئی اراکین نے حماس کے حملوں کی مذمت تک نہیں کی۔ روس کا فوری جنگ بندی اور بامعنی مذاکرات پر زور۔ روس نے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطین سے متعلق معاہدے پر عمل کرے ۔ چین کے سفیر نے کہا کہ یہ غیر معمولی بات ہے سلامتی کونسل نے کچھ نہیں کہا۔ عام شہریوں کے خلاف کئے گئے تمام حملوں کی مذمت کرتے ہیں ۔

خبر نمبر 11

بیجنگ امریکی سینیٹر چک شومر کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، سینیٹر چک شومر کا چین سے اسرائیل کی حمایت کا مطالبہ ، کہا کہ اسرائیل پر حماس کے حملے پر چین کے بیان سے مایوسی ہوئی ، مشکل کے اس وقت میں چین نے اسرائیل کیلئے حمایت کا اظہار نہیں کیا۔ انہوں نے چینی عوام پر زور دیا کہ عوام اسرائیلی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور حماس کے حملوں کی مذمت کریں ۔

خبرنمبر 12

غزہ کی صورتحال پر بین الاقوامی خاموشی، امریکی شہر شگاگو میں مظاہرین کا مارچ، فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ ، امریکا اسرائیل کا اتحادی بننے سے باز رہے ۔ مظاہرین کا مطالبہ ، شکاگو میں امریکیوں کو فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

خبر نمبر 13

افغانستان کے صوبے ہرات میں زلزلے سے 2400اموات، زلزلے کے باعث 9ہزار سے زائد زخمی ہیں ۔ اموات میں اضافے کا خدشہ، زلزلے سے ڈیڑھ ہزار مکانات تباہ ، ہفتے کے روز ہرات میں 6.3شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

خبر نمبر14

ورلڈ کپ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے شکست دے دی ۔ 200رن کا ہدف 42ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 199رن پر ڈھیر،بھارتی اسپنسر نے کینگروزز کی ایک نہ چلنے دی۔ جدیجا 3، کلدیپ یادیو اور بمرا کی 2،2وکٹیں ، ہدف کے تعاقب میں بھارت کا ٹاپ آرڈر فیل ، اوپنر ایشان کشن ، روہت شرما اور شریاس آیئر صفر پر آئوٹ۔ کوہلی اور راہول نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی۔ دونوں بیٹرز نے 165رنز کی شراکت بنائی ۔ راہول نے ناٹ آئوٹ 97، کوہلی نے 85رن بنائے ۔ آسٹریلیا کے ہیزنل وڈ نے 3وکٹیں حاصل کیں ۔

خبر نمبر 15

کرکٹ ورلڈ کپ ، آج نیوزی لینڈ کا مقابلہ نیندر لینڈز سے ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ کل سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستانی اسکواڈ کی راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں پریکٹس،

خبر نمبر16

اسرائیل اور فلسطین تنازع کا حل 2ریاستی فارمولا ہے ، جس کا مطالبہ خود فلسطینی کرتے ہیں ، اس کے بعد ہی مشرق وسطی میں استحکام آ سکتا ہے ۔ نگران وزیر اعظم انوارا لحق کاکڑ کا ٹاک شاک میں اعزاز سید اور عمر چیمہ کو انٹرویو، یہ بھی کہا کہ دو ریاستی فارمولے کا مطلب اسرائیل کو الگ ریاست ماننا نہیں ، سیاسی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ عدالت کرے گی ۔ یہ فیصلہ حکومت کو نہیں کرنا۔

خبر نمبر 17

شیر کو ہرانے والے کئی آئے اور کئی گئے ، شیر ابھی تک وہیں کھڑا ہے ، چیف آ رگنائزر ن لیگ مریم نواز کا مخالفین کو پیغام ، لاہور میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ نوازشریف کو کسی نے فارن فنڈنگ سے لانچ نہیں کیا۔ نواز شریف دھرتی کا بیٹا ہے ۔ قوم منتظر ہے کیونکہ نواز ملک ٹھیک کر کے دکھاتا ہے ۔ 4سال تک ملک میں جوکروں کی حکومت تھی ۔ جو جتنی بڑی گالی دیتا تھا اسے اتنی بڑی وزارت ملتی تھی ۔ مریم نواز نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ جس کا ٹھیکیدار آج کوئی اور بنا ہے وہ پروگرام نوازشریف نے بنایا تھا۔ نوازشریف کو اقتدار سے بلکہ آپ کی زندگیوں سے خوشیوں سے نکالا گیا۔

خبرنمبر 18

کراچی کی مسکن چورنگی کے قریب دکان میں دھماکا ، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے سلنڈر کے ٹکڑے ملے ہیں ۔ فلائٹ میں کھڑی 10گا ڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ رہائشی کا کہنا ہے کہ تین سال پہلے بھی یہاں دھماکا ہوا تھا ، دکانوں میں سلنڈر سے متعلق متعدد بار انتظامیہ کو درخواست دے چکے ، عمارت ، گاڑ یوں کا نقصان کون پورا کرے گا۔

خبرنمبر 19

گوجرانوالہ میں گھر کے اندر سوئے افراد پر مخالفین کی فائرنگ، ماں اور دو بیٹے جاں بحق باپ زخمی ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔

خبرنمبر 20

فیصل آباد میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون سمیت 2افراد جاں بحق، ورثا کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج ، ٹریفک بلاک کر دی۔

خبرنمبر 21

لاہور میں جوہر ٹاؤن سب ڈویژن میں بجلی چور نیٹ ورک پکڑا گیا۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ شادی وال چوک میں پلازے اور ہاسٹل میں بجلی چوری پکڑی گئی ۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج ، ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد۔

خبر نمبر22

ہانک کانگ میں طوفان ، کوئینو کے زیر اثر شدید بارش، ہانگ کانگ میں شدید موسمی صورتحال ، معمولات زندگی معطل ، اسٹاک مارکیٹ میں بھی آج دوپہر تک بند رہے گا۔ آنےو الے طوفان کے پیش نظر سیکڑوں مسافر ہوائی اڈے اور زیر زمین میترو اسٹیشنوں پر پھنس گئے ۔ 90پروازیں منسوخ، 130پروازیں تاخیر کا شکار رہیں ۔

خبر نمبر 23

بھارت کے سکھوں کو نشانہ بنانے کے خلاف آسٹریلیا میں ا حتجاج، میلبورن میں ہزاروں سکھوں نے پارلیمنٹ تک واک کی ۔ کہا احتجا ج کا مقصد کینیڈا میں ہردیپ سنگھ کے قتل سے آگاہ کرنا ہے ۔ بھارت بیرون ملک سکھ رہنمائوں کو راستے سے ہٹا رہا ہے ۔ آسٹریلیا سے بھارت کی کارروائیوں کو لگام ڈالنے کا بھی مطالبہ ،

خبر نمبر 24

برطانیہ میں ووٹ ڈالنے کیلئے تصویری شناختی کارڈ ضروری قرار، میئر لندن آفس کے مطابق 15فیصد ملکی آبادی کے پاس دستاویزات موجود نہیں ۔ دستاویزات نہ ہونے کے باعث ووٹ دینے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ رواں سال مئی میں الیکشن کمیشن نے نئے قوانین متعارف کرائے تھے ۔ میئر لندن صادق خان نے ووٹنگ قوانین میں تبدیلی کا بھی مطالبہ کر دیا۔

خبر نمبر 25

شکاگو میرا تھون ، کینیا کے کیلون کپٹم نے 34سیکنڈز کے فرق مسے مردوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ سالانہ دوڑ میں اینکر محمد جنید سمیت 26پاکستانی مرد اور خواتین نے شرکت کی ۔

خبر نمبر 26

پاکستان تھیٹر فیسٹول ختم ہو گیا، ڈراما تعلیم بالغان ایک بار پھر پیش ، نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کہا کہ آرٹ کی طاقت فراموش نہیں کر سکتے ۔ آرٹسٹ مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں ۔ ہمیں لبرل سوچ اپنانی ، رشوت پسندی ختم کرنی ہے ۔

خبر نمبر 27

ٹورنٹو میں سجا موسیقی کا میلا، سدا بہار ، ہردل عزیز شہزاد رائے نے خوب رنگ جمایا ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں شرکت