خبر نمبر1

ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے ، مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے کا کیس ، ایف آئی اے میں مقدمے کی درخواست پر قمر باجوہ ، فیض حمید ، ایف آئی اے کو نوٹس، صحافی جاوید چوہدری ،۔ شاہد میتلا ، پیمرا پریس ایسوسی ایشن آف پاکستان کو بھی نوٹس،

خبر نمبر 2

تمام جماعتیں متفق، موجودہ صورتحال کا واحد حل الیکشن ہیں ، ایک پار ٹی سربراہ نے کہا سردی میں کے پی میں الیکشن نہیں ہو سکتے ، گورنر کے پی حاجی غلام علی کہتے ہیں الیکشن تو لازمی ہوں گے ہم صرف پرامن الیکشن چاہتے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان مخالف کو جیل سے باہر دیکھنے کے بیان کی وضاحت خود بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں۔

خبر نمبر3

عوام بیدار ہو گئے اب یہ کمپنی ایسے نہیں چلے گی ۔ ملک میں موت سستی روٹی مہنگی ہے ۔ جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف کھڑی ہے ۔ کراچی میں گورنر ہاؤس دھرنا کے شرکا سے سراج الحق کا خطاب ، کہا ایسٹ انڈیا کمپنی نے وہ ظلم نہیں کیا جو آئی پی پیز معاہدے ایسٹ انڈیا کمپنی سے زیادہ بڑا ظلم ہے ۔ فلسطینیوں کے ساتھ ا ظہار یک جہتی کیلئے ایک ہفتہ منانے کے بعد پھر مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوگا۔ ہم فیصلہ کرینگے اب دھرنا گورنر ہائوس کے باہر ہوگا یا اندر۔

خبر نمبر 4

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، 3ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ ترجمان رینجرز

خبرنمبر5

شمالی وزیرستان رزمک میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردعظیم اللہ عرف غازی مارا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ، آئی ایس پی آر

خبر نمبر 6

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کا ہتھالہ پولیس اسٹیشن پر دو طرف سے حملہ ، مین گیٹ تباہ ، پولیس کے مطابق جوانوں کی بروقت جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے ۔

خبر نمبر 7

پاکپتن میں جائیداد نام نہ کرنے پر بیٹے کا ضعیف باپ پر تشدد، پولسی نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

خبرنمبر 8

14ملکی فضائی مشق انڈس شیلڈ 2023کا آغاز، انڈس شیلڈ کی افتتاحی تقریب پاک فضائیہ کے اپریشنل ایئربیس پر ہوئی ۔ طارق محمود غازی نے کہا کہ مشق فضائیہ کو جدت سے ہمکانر کرنے میں مدد دیگی۔

خبر نمبر 9

مراکش میں فٹبال کے میدان مین فلسطین زندہ باد کے نعروں کی گونج،اسٹیڈیم میں فلسطین کے جھنڈے اٹھائے تماشائیوں کااظہار یکجہتی ،

خبر نمبر 10

بھارت کیوں تاخیر کررہا ہے ، نہیں بنایا جا سکتا، بھارت میں ورلڈ کپ میں شمولیت کیلئے پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہناہے کہ صرف پاکستانیوں کے صحافیوں کو ویزے نہیں دیے گئے ۔ عالمی ایونٹ کی میزبانی کرتے ہیں تو ذمہ داری بھی پوری کریں ۔

خبر نمبر 11

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بھارتی تھالی پسند آ گئی ، بابر نے موجودہ پسندیدہ کرکٹر اور اداکار کا نام بھی بتا دیا۔ انگلینڈ ، سری لنکا ، پاکستانی کپتان کی دلچسپ وڈیو جاری ۔