اسلام آباد ہائیکورٹ (ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے توشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر معطل کرنے اور مرکزی اپیل میں ریاست کو فریق بنانے کی اجازت دینے کی بھی استدعا کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے روسٹرم پر دلائل دیے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل، لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پر تو اعتراضات لگے ہیں۔

جواب دیتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ جی بالکل، اعتراض لگا ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ریاست کو فریق بنایا جائے۔