خبر نمبر1
سماعت کے دوران دلائل کے لیے وقت نہ دینے پر درخواست گزار کے وکیل امتیاز صدیقی کا چیف جسٹس فائز عیسیٰ سے احتجاج، کہا مجھے نہ سننا ناانصافی ہے ، جناب آپ چیف جسٹس کا وکلاء سے رویہ ٹھیک نہیں ہے ۔ اسی لیے خواجہ طارق آج سپریم کورٹ نہیں آئے ہیں ۔ چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ آخر تمیز سے بات کرنے میں کیا ہرج ہے؟ کیا طارق رحیم نے آپ کویہ پیغام پہنچانے کا کہا ہے ؟ ہاں مجھے خواجہ طارق نے یہ پیغام پہنچانے کا کہا ہے ، آپ کا سلوک بالکل ٹھیک نہیں ہے ۔ آپ بیٹھ رہے ہیں یا کچھ جاری کروں؟ جسٹس فائز عیسیٰ ، اس بات پر وکیل امتیاز صدیقی اپنی نشست پر بیٹھ گئے ۔
خبر نمبر 2
اسرائیل کا 30ارب ڈالر غیر ملکی کرنسی بیچنے کا اعلان ، کہا بینک آف اسرائیل پہلی بار اوپن مارکیٹ میں کرنسی بیچے گا۔ مارکیٹس کا جائزہ لیتے رہیں گے ، دستیاب طریقہ کار پر عمل کریں گے ، سوئپ میکنیزم سے 15بلین ڈالر تک لیکویڈٹی فراہم کی جائے گی۔ اسرائیلی کرنسی کی قدر 7.5سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اسرائیل کا یہ اقدام حماس حملوں کے دوران گرتی کرنسی کے پیش نظر ہے ۔
خبر نمبر 3
پرویز الٰہی نے پولیس حکام پر توہین عدالت کی درخواست مستردکرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ۔ 7تاریخ کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم کرنے ، توہین عدالت کارروائی کی استدعا، کرپشن کیس میں فیصلے کے خلاف پرویز الٰہی کی اپیل ، جسٹس شہرام ، جسٹس علی ضیا کی سماعت سے معذرت ، اپیل دوسرے بینچ میں پیش کرنے کی سفارش۔
خبر نمبر 4
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف تاریخ اور اپنی سنہری روایت دہرائیں گے ۔ عوام کو مشکل سے نکالیں گے ۔ کارکنوں کے نام پیغام میں کہا کہ 21اکتوبر کو مینار پاکستان پرقائد نوازشریف کا خطاب قومی نصب العین طے کرے گا۔ نوازشریف کی قیادت میں ملک گیر انتخابی مہم پوری قوت سے چلائیں گے ۔
خبر نمبر 5
ورلڈ کپ کرکٹ میں نیدر لینڈز اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ، کیویز کی بیٹنگ جاری ، 1وکٹ کے نقصان پر 132رنز بنا لیے ۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ولیم سن آج میچ بھی نہیں کھیل رہے ۔
خبر نمبر 6
سرکاری اسکولز میں اساتذہ کی کمی ہے ، کوئی استاد الیکشن ڈیوٹی پر نہیں جائے گا۔ الیکشن ڈیوٹی پر پوچھے بنا بھیجا تو کارروائی ہو گی ۔ نگران وزیرا علیٰ پنجاب کا گورنمنٹ پائلٹ اسکول کے دورے کے دوران اعلان ، یہ نہیں ہو سکتا کہ طلبہ بیٹھے رہیں ، اساتذہ الیکشن ڈیوٹیاں کریں ، بعدزاں نگران وزیراعلیٰ پنجاب سروسز اسپتال گئے ، اسپتال کی حالت بہتر بنانے کے لیے اقدامات کا اعلان ،
خبرنمبر7
لیہ میں زمین کم قیمت پر زبردستی خریدنے کا اینٹی کرپشن کا کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان شوہر سمیت اینٹی کرپشن عدالت میں پیش۔ عدالت کا شریک ملزم کو آج ہی اینٹی کرپشن کے سامنے شامل تفتیش ہونے کا حکم ، عظمیٰ خان اور انکے شوہر پر5261 کنال اراضی دھوکا دہی سے خریدنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے ۔
خبر نمبر8
کوئٹہ، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی طالبات کااحتجاج، یونیورسٹی طالبات کا یونیورسٹی کا مرکزی دروازہ بند کردیا۔ فیسوں اور ہاسٹل اخراجات میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ ،
خبر نمبر 9
فیصل آباد میں کم عمری کی شادی کے الزام میں دلہا گرفتار، مقدمہ درج ، پولیس کے مطابق ملزم نے دو ہفتے قبل 10سال کی بچی سے شادی کی تھی ۔ نکاح خوان، گواہوں اور دلہن کے والد کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے ۔
خبر نمبر 10
گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر میں موسم تبدیل، ٹھنڈی ہوا کا راج، برف باری ، بارش سے موسم سرد ہو گیا۔ دیامر، بابو سرٹاپ ، گیٹی داس، نانگا پربت پر پہاڑ برفب سے ڈھک گئے ۔ آزاد کشمیر میں بھی کہیں بارش ، کہیں برفباری نے موسم سرد کر دیا۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ، پشاور میں مطلع جزوی ابر آلود، 24گھنٹوں میں بارش متوقع۔
خبر نمبر 11
پولینڈ نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا۔ پہلا طیارہ تقریبا120افراد کو لے کر وار سا پہنچ گیا۔ آج مزید دوپروازوں سے پولینڈ کے شہریوں کا انخلا متوقع، اسرائیل پر حملہ مرنے والوں میں 10نیپالی، تھائی لینڈ کے 12شہری شامل ۔ برطانیہ کی اپنے شہریوں کو اسرائیل کا سفر کرنے سے گریز کی ہدایت۔


