خبر نمبر1
حماس کی یلغار نے اسرائیلی معیشت کا بھٹا بٹھا دیا، اسرائیل معیشت بچانے کیلئے 45ارب ڈالر دینے پر مجبور، اسرائیلی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 8سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں میں پھر اضافہ ہونے لگا۔
خبر نمبر 2
نگران وزیراعظم سے نئے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی، نیک خواہشات کااظہار، امید ہے آپ کی سربراہی میں پاک بحریہ فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔
خبر نمبر 3
بھارت کی پاکستان دشمنی پھر بے نقاب ، پہلے زینب عباس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا پھر ڈی پورٹ کر دیا۔ پاکستانی پریزنٹر زینب عباس ڈی پورٹ ، آئی سی سی بھارتی ہٹ دھرمی پر بے بس۔ بھارت کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر دہلی پولیس کی زینب عباس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی دی گئی ۔
خبر نمبر4
راولپنڈی میں مری روڈ پر نوازشریف کے استقبالیہ پوسٹرز پر اسپرے کر دیا گیا، لیاقت آباد سے چاندنی چوک پر لگے پوسٹرز پر کالا اسپرے کیا گیا ۔ متعدد پوسٹرز پھاڑ دئیے گئے ۔
خبر نمبر 5
اے ٹی سی لاہور نے جناح ہائوس حملہ کیس سمیت 11مقدمات کے چالان واپس بھجوا دئیے ، عدالت کی ضروری دستاویز منسلک کر کے چالان دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت،
خبر نمبر6
کرچی کو کرائم فری اسٹیٹ بنائیں گے ۔ نگران وزیر داخلہ سندھ حارث نواز کہتے ہیں زمینوں پر قبضے کرنے والا جتنا بڑ ا ہوگا اتنا ہی سخت ایکشن ہوگا۔ غیر قانونی مقیم افغانیوں کو پکڑا ہے انہیں واپس بھجوا رہے ہیں ۔جن افغانیوں کے پاس نادرا شناختی کارڈ ہیں ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کریں گے ۔


