ژوب (ای پی آئی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ سے 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا اور دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گردوں ہلاک ہوگئے جبکہ آپریشن کی قیادت کرنے والے میجر سید علی رضا شاہ عمر 31 سال، ساکن ضلع سرگودھا اور حوالدار نثار احمد عمر 38 سال، ساکن ضلع وہاڑی بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بہادر جوانوں کی مقروٖض ہیں اور وطن کے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔سکیورٹی فورسز دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے پر عزم ہیں